Ticker

6/recent/ticker-posts

سعاد بابو نے پانچ سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھا

سعاد بابو نے پانچ سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھا 

( نمائندہ ) جناب تواب الرحمٰن مرحوم ، بانی شو لیدر ، اگھوریا بازار ، مظفر پور کے پوتے سعاد ابن شہنواز الرحمٰن نے پانچ سال کی عمر میں اس سال زندگی کا پہلا روزہ نہایت ہی خوشی اور شوق سے رکھا - سعاد اندر پرستھ انٹر نیشنل اسکول ، مظفر پور میں درجہ یو کے جی کا طالب علم ہے ۔ سعاد بہت ہی ذہین اور چنچل ہے۔


عربی بھی ماشاءاللہ بہت ہی دلچسپی کےساتھ پڑھ رہا ہے ۔ بہت ساری مسنون دعائیں بھی یاد ہے۔ سعاد نے روزے کی حالت میں اپنے دادا جان مرحوم جناب تواب الرحمٰن صاحب کے لیے دعاۓ مغفرت کی۔ سعاد کے روزہ رکھنے کے اس خوشی کے موقع پر والدین ، دادا دادی ، نانا نانی ، چچا چچی ، پھوپھا پھوپھی ، مامو ممانی ، استاد ، بھائ بہن ، دوست و تمام رشتہ داروں نے دعاؤں سے نوازا ۔ ساتھ ہی اس کے علم نافع بہتر صحت ، دینداری اور بہتر مستقبل کی دعائیں دیں ہیں ۔ یہ اطلاع سعاد بابو کے بڑے پاپا قمر اعظم صدیقی بانی و ایڈمن ایس آر میڈیا نے دی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے