Ticker

6/recent/ticker-posts

ادبی تنظیم ہم خیال کے آل انڈیا مشاعرے میں خوب رنگ جما

ادبی تنظیم ہم خیال کے آل انڈیا مشاعرے میں خوب رنگ جما

عشق میں بے خودی بھی ٹھیک نہیں
اتنی سنجیدگی بھی ٹھیک نہیں

ادبی تنظیم ہم خیال کے آل انڈیا مشاعرے میں خوب رنگ جما۔ جودھپور۔'عشق میں بے خودی بھی ٹھیک نہیں' اتنی سنجیدگی بھی ٹھیک نہیں...' بدایوں کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر فہمی بدایونی نے اپنی غزل کے ایسے خوبصورت اشعار سنا کر با ذوق سامعین کو محظوظ فرمایا. موقع تھا ادبی تنظیم ہم خیال کی میزبانی میں 7، اکتوبر 2023 سنیچر کی شام ہوٹل فرن ریزیڈنسی میں منعقد ال انڈیا مشاعرہ کا مشاعرے کی صدارت کرتے ہوئے فہمی بدایونی نے

ہم تیرے غم کے پاس بیٹھے تھے
ہمارے غم اداس بیٹھے تھے

کلام سنا کر مشاعرہ لوٹ لیا۔ عرصے بعد سجے اس مشاعرے میں کئی جانے مانے شاعروں نے خوبصورت کلام پیش کر سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی۔


آل انڈیا مشاعرے


مہمان خصوصی جودھپور کے معروف شاعر شین میم حنیف نے

سارے منظر دھواں دھواں کر دے
اس زمیں کو بھی اسماں کر دے

پیش کر واہ وائی پائی۔ لہجہ وہی گفتگو وہی ہے صورت کتنی بدل گئی ہے۔۔۔ جیسی دل کو چھو لینے والی شاعری سنا کر بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اور صحافی ایم ائی ظاہر نے محفل میں چار چاند لگا دیے۔


ادبی تنظیم ہم خیال کے آل انڈیا مشاعرے


مشاعرے میں چندوسی مراد اباد کے ونیت اشنا نے

تم ائے تو طبیعت اتنی بہل گئی ہے
کچھ روز خودکشی کی تاریخ بدل گئی ہے

پیش کر رنگ جمایا۔ فرید اباد ہریانہ کی میناکشی ججی وشا نے۔۔

ہم ایک دوسرے کے کچھ ایسے ساتھ چلنے لگے
بدن تو خیر بدن سایے ساتھ چلنے لگے

پیش کر سامعین کو محظوظ کیا۔

جودھپور کی شاعرہ رینو ورما نے...

وہ ہے خوشبو سمٹ سکے گی کہاں
اس کا کردار ہی بکھرنا ہے

بیجناتھ ہماچل پردیش کے وکاس رانا نے

دل وہ پتھر جس میں ایک اہلیہ ہے لیکن
کوئی رام نہیں افسانے میں....

سنا کر معزز سامعین کو زعفران زار کر دیا۔

مشاعرے میں اودے پور کے شاعر سمپت کبیر نے'...

گلے ملنے سے بھی دل نہیں ملتے اپنے
یہ کون لوگ ہیں جو پسلیاں بناتے ہیں

کلام پیش کر دلوں کے تاروں میں جھنکار پیدا کر دی۔

برگین اتر پردیش کے معروف شاعر نادم ندیم نے

ہر ایک زباں زہر اگل رہی تھی
ہر ایک لہجہ بدل رہا تھا

اور جودھپور کے نوجوان شاعر وسیم بیلیم نے۔۔۔

چار پیسے وہ جب سے کمانے لگا
ائینہ دوستوں کو دکھانے لگا

غزلوں کے اشعار سنا کر خوب داد پائی۔ شروع میں معروف شاعر اور مصنف ایم ائی ظاہر نے جودھپور پور میں اردو ادب کی تاریخ بتاتے ہوئے مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

ادبی تنظیم ہم خیال کے آل انڈیا مشاعرے


اس موقع پر تمام شعرا کو شال، نشان یادگار اور گلل پوشی سے استقبال کیا گیا۔ اخر میں شاعرہ ڈاکٹر سنتوش چودھری نے شکریہ ادا کیا۔معروف شاعر شین کاف نظام، مشہور شاعرہ ڈاکٹر پرگتی گپتا، مشہور سنسکرت کویتری ڈاکٹر سروج کوشل، انڈین ایڈمنسٹیٹیو سروسز کی آفیسر چنچل مشرا اور راجستھان ساہتیہ اکادمی کے ممبر ڈاکٹر کالو رام پریہار بطور مہمان محفل میں موجود رہے۔مشاعرے میں پورا ہآل سامعین سے پر نظر آیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے