Ticker

6/recent/ticker-posts

شاعر احمد نثار کو بہترین ادبی ایوارڈ

شاعر احمد نثار کو بہترین ادبی ایوارڈ


— ایم آئی ظاہر 8112236339
دھنباد۔ جدید لب و لہجے کے مشہور شاعر احمد نثار کو انڈیگو کلب آف دھنباد، جھارکھنڈ، انڈیا کی جانب سے 2023 کا بہترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ اسرو کے سائنسدانوں کی شان میں 6 اکتوبر کو ریلوے آڈیٹوریم، دھنباد میں کلب کی طرف سے منعقد ہونے والے مشاعرہ اور کوی سمیلن میں ان کی بہترین ادبی خدمات کے لیے دیا جائے گا۔

احمد نثار


احمد نثار کے اب تک غزلوں چار مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ وہ سہ ماہی معیاری ادبی اردو رسالہ "عالمی فلک" کے مدیر ہیں، جو ایک کتابی سلسلہ ہے۔ حال ہی میں عالمی فلک کے افسانہ نگار شموئل احمد خصوصی شمارہ شائع ہوا ہے، جسے ادبی حلقوں میں بے حد پسند کیا گیا ہے۔

عالمی فلک کا شموئل احمد کا خصوصی شمارہ بھی ورلڈ ویو پبلشرز، لاہور، پاکستان نے شائع کیا ہے۔

احمد نثار کی تخلیقات ملک اور بیرون ملک کے نامور اخبارات اور رسائل میں شائع ہوتی ہیں۔

اب تک نثار کو بہار اردو اکادمی نے دو کتابوں کے لیے اور یوپی اردو اکادمی نے ایک کتاب کے لیے ایوارڈ دیا ہے۔

ان کے شعری مجموعے' برگ امید','ہوا کے ہاتھ'، 'موسم خلاف تھا'اور 'سرہانے میر کے' قومی کونسل برایے فروغ اردو دہلی کے مالی تعاون سے شایع ہؤیے ہیں۔ ان کی نگارشات ملک اور بیرونِ ممالک میں بھی شایع ہوتی رہی ہیں۔ انہیں بہار اردو اکیڈمی دو کتابوں اور یوپی اردو اکیڈمی ایک کتاب پر انعام سے نواز چکی ہے‌۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے