Ticker

6/recent/ticker-posts

حروفِ شمسی و قمری - Huroof-e-Shamsi o Qamri Ka Bayan

حروفِ شمسی و قمری کا بیان Haroof-e-Shamsi o Qamri Ka Bayan

اردو زبان میں شمسی و قمری حروف کی مختلف شناخت ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

حروفِ قمری:

جن حروف میں ”ل“ کی آواز تلفظ میں ظاہر کی جاتی ہے اُنھیں حروفِ قمری کہتے ہیں۔

حروفِ قمری کی تعداد چودہ (14) ہیں:

ا۔ ب۔ ج۔ ح۔ خ۔ ع۔ غ۔ ف۔ ق۔ ک۔ م۔ و۔ ہ۔ ی۔
مثال: القمر، اسداللہ الغالب، الامان، بیت المال

حروفِ شمسی:

عربی زبان میں شان و عزت کے لیے بعض اسما پر (ال) لگادیا جاتا ہے۔ کچھ حروف ایسے ہوتے ہیں اگر ان کے پہلے (ال) آتا ہے تو تلفظ میں پڑھا نہیں جاتا اور لفظ کا اول صرف مشدد پڑھا جاتا ہے۔
جن حروف کے آغاز میں (ال) نہیں پڑھا جاتا ان حروف کو حروفِ شمسی کہتے ہیں۔

حروفِ شمسی کی تعداد چودہ (14) ہیں:

ت۔ ث۔ د۔ ذ۔ ر۔ ز۔ س۔ ش۔ ص۔ ض۔ ط۔ ظ۔ ل۔ ن۔
مثال: الشمس، ہارون الرشید، الرحمان، یوم الدین۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے