Ticker

6/recent/ticker-posts

جامعہ ام سلمہ میں الوداعی پروگرام اختتام پذیر

جامعہ ام سلمہ میں الوداعی پروگرام اختتام پذیر


بنت حوا! زمانہ کو آپ کی ضرورت ہے، آفتاب عالم ندوی،

باہر کی دنیا میں آپ مثالی بنیں، محمد رضوان الحق ندوی،

12جون 2024 بروز بدھ کو جامعہ ام سلمہ دھنباد میں درجہ عالمیت سال نہم کی طالبات نے درجہ عالمیت سال فراغت کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی، جسمیں جامعہ ام سلمہ سے فارغ ہونے والی طالبات نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے، تاثرات میں طالبات نے جامعہ میں بیتے شب و روز، یہاں کی روح پرور فضاؤں، تعلیم و تربیت، انتظام و انصرام، حضرت ناظم صاحب کی قربانی اور ان کی فکر مندی، صدر معلمہ محترمہ شفق آرا صاحبہ کی شفقت و عنایت، معلمات کی کارکردگی کو نم دیدہ آنکھوں اور افسردہ دل کے ساتھ حسین گلدستہ کی شکل میں پیش کیا، جس سے طالبات کے دل میں جامعہ کے تئیں تعلق، محبت، جامعہ کی اہمیت، عظمت و تقدس، یہاں کی تعلیم و تربیت، اور انتظام و انصرام میں اطمینان کا احساس دیکھنے کو ملا۔

عالمیت سال نہم کی جانب سے فارغ ہونے والی طالبات کیلئے الوداعی مقالہ اور الوداعی نظم پیش کی گئی، ساتھ ہی فارغ ہونے والی بڑی بہنوں کو شیلڈ پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی۔

Farewell program concluded at Umm Salma University


واضح ہو کہ جامعہ ام سلمہ دھنباد لڑکیوں کا ایک عظیم ادارہ ہے اور بانئ جامعہ حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی کی زیر سرپرستی و سرکردگی میں جامعہ پوری آب و تاب کے ساتھ تین دہائیوں سے اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہا ہے، اب تک ڈھائی ہزار بچیاں قریب ستر اضلاع کی فیض یاب ہوچکی ہیں اور ان میں سے معتدبہ تعداد اپنے اپنے حالات اور سہولت کے مطابق خدمت انجام دے رہی ہیں، جامعہ ام سلمہ دینی و عصری علوم کا حسین سنگم ہے، عالمیت کی اعلی معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کے نصاب کے مطابق میٹرک تک کی تعلیم ہوتی ہے، الحمدللہ ہر سال جامعہ کی طالبات کا میٹرک کا رزلٹ سو فیصد ہے، اس سال بھی 26 طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ کی طالبات نے سرخیاں بٹوریں۔

جامعہ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ جس سال میٹرک کا امتحان ہوتا ہے اسی سال عالمیت کی بھی تعلیم مکمل ہو جاتی ہے، میٹرک کے رزلٹ کے ساتھ ساتھ عالمیت کا بھی رزلٹ خوب رہا،۔ اس سال عالمیت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ میٹرک کی تعلیم مکمل کرنے والی طالبات کے نام حسب ذیل ہیں :

صدف فاطمہ مفتی شاہد، دھنباد، شمع ناظرین شمیم اختر، چترا، شائستہ پروین محمد شہید دھنباد، صابرہ محمد مختار جموئی، آمنہ محمد قدرت جموئی، ام ثمرین اقبال انصاری گریڈیہ، ام عمارہ ذکیہ، عبد الحکیم بوکارو، آصفہ آرا محمد اسماعیل ہزاری باغ، عافیہ خاتون صبغت اللہ بیگو سرائے، خوشنما جنت، محمد زاہد، ادیبہ جنت محمد زاہد لاتیہار، قرۃ العین محمد جعفر دھنباد، صالحہ سنبل محمد شمیم بہار شریف، سمیہ پروین محمد شمیم بوکارو، صائمہ صدیقہ محمد عتیق بوکارو، سعدی کوثر محمد مستقیم بوکارو، شائستہ کوثر محمد مستقیم بوکارو، گل رخ فرزانہ فیروز عالم گریڈیہ، شبنم پروین محمد زبیر جموئی، رابعہ عنبری معین الدین گریڈیہ، شفا بانو، عبد الحلیم چترا، شب نور عبد الحلیم چترا، فرحت ناز محمد فاروق بلیا پور، اصغری خاتون، اشرف انصاری گریڈیہ، نسا پروین، محمد کلام دھنباد۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے کیا گیا، بعدہ ترانہ جامعہ پیش کیا گیا، یہ پروگرام جامعہ کی صدر معلمہ محترمہ شفق آرا صاحبہ کی زیر سرپرستی میں منعقد ہوا اس پروگرام کو بنانے سنوارنے میں ان کا اہم رول رہا۔

پروگرام میں جامعہ کے جملہ معلمات و طالبات نے شرکت کی۔

اخیر میں دعائے ماثورہ کے ذریعہ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے