Ticker

6/recent/ticker-posts

الفیض ماڈل اکیڈمی میں جشن آزادی کی تقریب

الفیض ماڈل اکیڈمی میں جشن آزادی کی تقریب 


 ارریہ ( مجاہد عالم ندوی ) اپنی عمدہ کارکردگی اور بہترین تعلیم و تربیت کی وجہ سے بہار کے زرخیز علاقہ میں موجود الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار میں پندرہ اگست جشن آزادی کے خاص موقع پر ایک شاندار اور دلکش پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اسکول کے چیئرمین جناب ڈاکٹر امان اللّٰہ مدنی حفظہ اللّٰہ نے پرچم کشائی کر کے صدارت کا فریضہ بحسن و خوبی انجام دیا ۔

al-faiz-model-academy-mein-jasn-e-azadi-ki-taqreeb


 آزادی کی اس حسین موقع پر اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے تقریب میں قومی اتحاد ، قومی ترانہ اور حب الوطنی کے جذبات سے سرشار تقاریر ( اُردو ، ہندی ، انگریزی ) مکالمے ، ڈرامے ، اور ایکشن ترانہ پر مشتمل ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے ۔

 آزادی کے اس جشن میں گاؤں محلے کے سیاسی و سماجی لیڈران نے شرکت کی ، آزادی کے اس حسین موقع پر سامعین سے اسکول کے چیئرمین جناب ڈاکٹر امان اللّٰہ مدنی حفظہ اللّٰہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی کا جشن ہمیں جنگ آزادی کے مجاہدین اور ان کی قربانیوں کا یاد دلاتا ہے ، آپ جو کھلی ہوا میں سانس رہے ہیں اس میں کسی کی جان ، مال ، جائیداد کی قربانی شامل ہے ۔

 انہوں نے اس وقت کے بڑے شعراء اور قلمکاروں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 1947ء آزادی کا وہ زمانہ تھا جب مولانا حسرت موہانی کو جیل جانا پڑا تھا ، اور علامہ اقبال کی نظمیں اور اشعار میں وہ جوش و ولولہ نظر آتا ہے جس نے لوگوں کو آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے راغب کیا ، آپ نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں اردو محاوروں اور نعروں کا ایک خاص رول رہا جیسے کہ انقلاب زندہ باد ۔ سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ۔

 پروگرام کے اخیر میں اسکول کے پرنسپل جناب حسنگیر خان صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، پروگرام کی نظامت اسکول کے ٹیچر جناب معید الرحمٰن صاحب نے بحسن و خوبی ادا کیے ۔ 

 الفیض ماڈل اکیڈمی سے منسلک قرب و جوار کے معزز باشندے ہمارے اس پروگرام میں شرکت فرما کر طلبہ و طالبات کی ہمت افزائی فرما کر پروگرام کو کامیاب بنایا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے