Ticker

6/recent/ticker-posts

جامعہ ام سلمہ دھنباد میں 78واں یوم آزادی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

جامعہ ام سلمہ دھنباد میں 78واں یوم آزادی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا


اسلاف نے وطن کو خون سے سینچا ہے ۔ آفتاب عالم ندوی

ریاست جھارکھنڈ کا ممتاز ادارہ نسواں ۔۔جامعہ ام سلمہ دھنباد ۔۔ میں 78واں یوم آزادی کی پرچم کشائی کی گئ ۔ اور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جامعہ کی صدر معلمہ محترمہ شفق آرا صاحبہ نے ترنگا لہرایا، اس کے بعد بچیوں نے قومی ترانہ پیش کیا، جامعہ کے اسمبلی فیلڈ میں ترنگا پھرایا گیا، موقع پر جامعہ کے بانی و سرپرست حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی نے بچیوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ۔۔۔۔

the-78th-independence-day-was-celebrated-with-grandeur-in-jamia-umm-salma-dhanbad


انگریز اس ملک میں تجارت کی غرض سے آئے، لیکن دھیرے دھیرے بڑی سنجیدہ و منصوبہ بند محنت و عیاری و مکاری سے یہاں کے مالک بن بیٹھے، سیاہ و سفید کے مالک ہوگئے اور ہندوستان کے باسی اپنے ہی ملک میں پرایا ہوگئے ۔ لیکن ہمارے پرکھوں نے ملک کو آزادی دلا کر ہی راحت کی سانس لی، بھلے آزادی کی اس راہ میں بے شمار جانیں گئیں، خصوصاً علماء کو ٹارگیٹ کیا گیا، ان کیلئے جگہ جگہ پھانسی کے پھندے نصب کئے گئے لیکن انہوں نے آزادی کیلئے ہر مصیبت کو جھیل کر اپنی قیمتی زندگی کو قربان کرکے اس ملک کو آزادی سے ہمکنار کیا ۔

آزادی کی مناسبت سے جامعہ میں ایک ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں طالبات نے مختلف زبانوں میں نعت، نظمیں، تقاریر اور مختلف عناوین پر مکالمے ڈارامے پیش کئے، پروگرام کے تئیں طالبات میں کافی جوش و خروش نظر آیا، 
آزادی کے اس موقع پر طالبات کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کو یاد کیا گیا، نظم اور تقریر کے ذریعہ طالبات نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اپنا احتجاج درج کرایا ۔ ماسٹر منیب خاں، مولانا رضوان صاحب، مولانا مجیب الرحمان اور مولانا عرفان صاحب نے بھی آزادی اوراسکیلئے ہندوستانیوں خصوصا مسلمانوں اور علماء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے