Ticker

6/recent/ticker-posts

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

Poetry On Khwaja Moinuddin Chisti

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

Chishti shayari | Ajmer Shayari

Chishti Shayari | Ajmer Shayari

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز

لمحہ لمحہ رحمتی ہے خواجہ کے اجمیر میں
ہر سو برکت بٹ رہی ہے خواجہ کے اجمیر میں

جلوہء مولٰی علی ہے خواجہ کے اجمیر میں
مصطفٰے کی روشنی ہے خواجہ کے اجمیر میں

مانگنے والوں کی صف میں بھیک لینے کے لیے
تاجداری بھی کھڑی ہے خواجہ کے اجمیر میں

نرگس وبیلاچمیلی مشک وعنبر کی نہیں
خوشبوئے آلِ نبی ہے خواجہ کے اجمیر میں

ایک کاسے میں انا ساگر کی وسعت بھر گئی
یہ کرامت بھی ہوئی ہے خواجہ کے اجمیر میں

مرنے کی خواہش کو لے کر آئے تھے ہم پر یہاں
زندگی ہی زندگی ہے خواجہ کے اجمیر میں

لے کے اپنی آرزوئیں ان کے روضے کے قریب
سر خمیدہ سروری ہے خواجہ کے اجمیر میں

جس کی خوشبو سے معطر اولیائے ہندہیں
وہ گلابِ فاطمی ہے خواجہ کے اجمیر میں

آسماں کے چاند تارے جھک کے کرتے ہیں سلام
ایسی نوری ہر گلی ہے خواجہ کے اجمیرمیں

آؤ اے "زاہد" اگر ہے شوق نظّارہ تمہیں
دلکشی ہی دلکشی ہے خواجہ کے اجمیر میں
محمد زاہد رضابنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج,بھدوہی۔یوپی۔انڈیا
9451439786

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے