کرونا کا مارا ہوا میرا دل، دردِ دل شاعری پریم ناتھ بسمل
کرونا کا مارا ہوا میرا دل
صنم رات میں آکے چپکے سے مل
اگر راستے میں ملے چوکیدار
تو کہنا، ابے چھوڑ! جانے دے یار!
بسمل سے کرتی محبت ہوں میں
فقط ایک اس کی امانت ہوں میں
اگر چاہیے تجھ کو رشوت چلو
کسی روز بسمل سے آ کر ملو
چھوڑا دیگا چھکے تمہاری ابھی
نہ مانگے گا رشوت کسی سے کبھی
کبھی میرے رستے میں آنا نہیں
ابھی تو نے بسمل کو جانا نہیں
پریم ناتھ بسملؔ
0 تبصرے