Ticker

6/recent/ticker-posts

نظر مجھ سے چھپاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے : غزل - محمد کاظم شیرازی

نظر مجھ سے چھپاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے : غزل - محمد کاظم شیرازی



Urdu shayari image | Shero shayari urdu

Urdu Ghazal Nazar Mujhse Chhupate Ho Ye Tum Achcha Nahin Karte Mohammed Kazim Shiraji

غزل
نظر مجھ سے چھپاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے
فقط خوابوں میں آتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے

ہٹا کر رخ سے جو پردہ چھپالیتے ہو پھر جاناں
خلش دل کی بڑھاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے

بلا کر پاس اپنے تم سدا اغیار کو ہمدم
ہمارا دل دکھا تے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے

ہمارے ہجر پر جاناں سجاکر پیار کی محفل
بہت خوشیاں مناتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے

تمہیں ہم آزمانے پر اتر آئیں تو کیا ہوگا
ہمیں جو آزماتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے

سدا مسکال کرتے ہو کبھی ملنے بھی آجائو
ہمیں یوں ہی ستاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے

منانا آج تک کاظم ہمیں آیا نہیں پھر بھی
ہمشیہ روٹھ جاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے

محمد کاظم شیرازی
جونپور یوپی انڈیا

Motivational Ghazal Shayari Urdu


اردو غزل


عزتیں تار تار مت کرنا
دل کسی کا فگار مت کرنا

صبر کر لینا درد لفظوں کا
تم کسی دل پہ وار مت کرنا

لوگ اکثر ذلیل کرتے ہیں
تم کسی سے ادھار مت کرنا

لوگ تجھ سے رہیں پریشاں بہت
ایسا اپنا شعار مت کرنا

میں برا ہوں یہ صاف کہتا ہوں
مجھ کو اچھا شمار مت کرنا

بے وفا سے تو دل لگا لے مگر
حسن والوں سے پیار مت کرنا

پیار کرنا ہے تو کرو لیکن
باپ کو شرمسار مت کرنا

موت کا کچھ بھروسہ تو ہے نہیں
تم مرا انتظار مت کرنا

رنگ ہر دن بدلتا ہے کاظم
حسن کا اعتبار مت کرنا

محمد کاظم شیرازی
جونپور یوپی انڈیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے