بے قرار دل عشق محبت شاعری | زخمی دل شاعری | دل توڑنے پر شاعری
Bekarar Dil Urdu Shayari Photo | Jakhmi Dil Shayari Image | Dil Ka Haal Shayari Photo HD Premnath Bismil
غزل
اب کیا کہوں میں حال دلِ بے قرار کا
تقدیر میں لکھا ہی نہیں جلوہ یار کا
ملتا نہیں سکون کہیں بھی جہان میں
کہتے ہیں سب کہ روگ لگا تجھ کو پیار کا
کھلتے نہیں ہیں پھول کہیں بھی چمن میں اب
گلشن سے جیسے روٹھا ہے موسم بہار کا
اب گھر بھی مجھ کو لگتا ہے زندان کی طرح
ہر فرد کام کرنے لگا پہرے دار کا
گھٹ گھٹ کے مر رہا ہوں اسی فکر کے سبب
پرسش کرے گا کون بھلا دلفگار کا
چھت پر تو چلی آتی کبھی چاند رات میں
یہ آرزو ہے کب سے دلِ بے قرار کا
بسملؔ میں آدھی رات کو گھر سے نکل پڑا
آیا ہے پھر خیال اسی کے دیار کا
پریم ناتھ بسملؔ
0 تبصرے