Ticker

6/recent/ticker-posts

کوئی جب تجھ کو دیکھتا ہوگا : محبت بھری غزل اردو شاعری

کوئی جب تجھ کو دیکھتا ہوگا : محبت بھری غزل اردو شاعری



پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہار

Urdu Ghazal Premnath Bismil Koi Jab Tujhko Dekhta Hoga

غزل
کوئی جب تجھ کو دیکھتا ہوگا
دل ہی دل تجھ کو چاہتا ہوگا

جب کبھی تنہا بیٹھتا ہوگا
تیرے بارے میں سوچتا ہوگا

کچھ خبر ہے کہ تیری یادوں میں
رات بھر کوئی جاگتا ہوگا

گھر سے نکلا نہ کر کہیں تنہا
تیرے حق میں نہ یہ بھلا ہوگا

غیر کے ساتھ جا رہا ہے تو
راستہ میرا بھی جدا ہوگا

بات دل کی تجھے کہوں کیسے
سن کے شاید کہ تو خفا ہوگا

میں تجھے دل سے چاہتا ہوں مگر
جانے تو کس کو چاہتا ہوگا

تیری صورت ہے دلنشیں ایسی
تجھ پہ بسملؔ نہ کیوں فدا ہوگا

رابطہ۔8340505230

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے