عشق پیار محبت شاعری | سچی محبت شاعری | درد محبت شاعری
محبت شاعری غزل | محبت کا اظہار شاعری | محبت بھری شاعری
غزل
محبت نفرتوں کو دیکھئے کیسے مٹاتی ہے
سنا ہے! دشمنوں کو بھی ہماری یاد آتی ہے
کمی مجھ میں نہیں کچھ بھی مگر پھر بھی بھٹکتا ہوں
کروں بھی کیا حکومت میرا حق بھی مار جاتی ہے
مسلماں ہوں،نہ ہندو ہوں،مگر جو کچھ ہوں انساں ہوں
سلیقہ بات کرنے کا مجھے اردو سکھاتی ہے
جوانی میں بہت کچھ آسماں سے توڑ لاتے تھے
بڑھاپا ہے، اندھیرا ہے، یہ شمع جھلملاتی ہے
بہت دن ہو گئے، دیکھا نہیں ہے، لَوٹ بھی آؤ
تمہاری یاد اے دلبر مجھے ہردم رلاتی ہے
نہ جانے لکھ دیا ہے تو نے کس انداز سے خط کو
تِری تحریر تیرے خط کو خود پڑھ کر سناتی ہے
لطافت بھی، فصاحت بھی، راونی بھی، جوانی بھی
تِری ہر بات سے خوشبو کسی بسملؔ کی آتی ہے
پریم ناتھ بسملؔ
0 تبصرے