Ticker

6/recent/ticker-posts

رہا نہیں ہے وہ صبر و قرار کا موسم : درد بھری غزل اردو شاعری

رہا نہیں ہے وہ صبر و قرار کا موسم : درد بھری غزل اردو شاعری



Urdu Ghazal Premnath Bismil Raha Nahin Hai Wo Sabar O Qarar Ka Mausam

پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہار

Sad Love Shayari Urdu

غزل

رہا نہیں ہے وہ صبر و قرار کا موسم
مجھے ستانے لگا پھر بہار کا موسم

تو مجھ کو بھول کے رہتا ہے خوش بہت ہمدم !
کہاں گیا وہ ترے اعتبار کا موسم

ہر ایک سانس پہ لکھا ہے نام دلبر کا
مجھے تو یاد ہے اب بھی وہ پیار کا موسم

تری نگاہ میں ایسی ہیں مستیاں ساقی
دل و دماغ پہ چھایا خمُار کا موسم

سنور سنور کے تو نکلا ہے چاند راتوں میں
ٹھہر گیا ہے تجھی پر سنگار کا موسم

تمہاری یاد میں کٹنے لگی مِری راتیں
خیال و خواب ہوا وصلِ یار کا موسم

خوشی کے گیت میسّر نہیں مجھے بسملؔ
گیا نہیں ہے ابھی اشکبار کا موسم


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے