ایک معصوم سی کلی تھی-Best Urdu Poetry
In This Post You Can Read Urdu Shayari In Urdu Font. Here Is The Best Urdu Poetry on Beti. This Is The Best Urdu Shayari On Life Of Girls.so Read This Urdu Shayari And Think About Difficulty Of Women's Life.
Urdu Shayari On Life
ایک معصوم سی کلی تھی
ایک معصوم سی کلی تھی
نازوں سے وہ پلی تھی
نازوں سے وہ پلی تھی
آنکھوں میں خواب تھے اور
من میں حسرتیں تھیں
تتلی کی مانند ہر سو
اڑتی وہ پھر رہی تھی
سپنے بڑے تھے اس کے
سچائی کچھ اور ہی تھی
انجان اجنبی جب
آیا تھا زندگی میں
دل ہی دل میں اس کو
اپنا سمجھ رہی تھی
ماں باپ ڈر رہے تھے
بہنیں بھی رو رہی تھیں
نازوں پلی وہ بیٹی
پرائی ہو چلی تھی
سسرال میں نہ ماں تھی
باپ کی بھی کمی تھی
اپنوں کی یاد دل میں
سموے تڑپ رہی تھی
ہر دن مشکلیں تھیں
ہر رات بےکلی تھی
عزت کی خاطر سب کی
وہ ظلم سہ رہی تھی
نازک سی وہ تتلی
قسمت سے لڑ رہی تھی
اچھی بھلی تھی گڑیا
غم سے گزر رہی تھی
گل گلشن
نالاسوپرا ممبئی
0 تبصرے