Ticker

6/recent/ticker-posts

Nami Banke Aankhon Mein Hai Gham Musalsal Sad Life Ghazal

Nami Banke Aankhon Mein Hai Gham Musalsal Sad Life

Urdu Ghazal

غزل
نمی بن کے آنکھوں میں ہے غم مسلسل
انہیں یاد آتے ہیں کیا ہم مسلس

کوئی غم میں محبوب کے رو رہا ہے
ٹپکتی ہے رہ رہ کے شبنم مسلسل

Shero Shayari Urdu


کوئی جب یہاں سننے والا نہیں ہے
نہ کیوں دل سے باتیں کریں ہم مسلسل

نمک زخم پر جو چھڑکتے رہے ہیں
لگائیں گے کیسے وہ مرہم مسلسل

ہیں کھو دیتے اپنوں کی ہمدردیاں بھی
جو رہتے ہیں اپنوں سے برہم مسلسل

کلتے ہیں ہم سر ہتھیلی پہ رکھ کر
برستے رہے ہیں جہاں بم مسلسل

کرم جان کر "نور "ان کے ستم کو
سہے جا رہے ہیں ستم ہم مسلسل
ڑاکٹر نور فاطمہ
مغل سراے-چندولی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے