Ticker

6/recent/ticker-posts

محبت شاعری غزل سچی محبت شاعری Love poetry in urdu

جب سے آئے ہو تم سفر کرکے : اردو غزل شاعری


love shayari image urdu.webp

Urdu Shayari On Love

غزل

جب سے آئے ہو تم سفر کرکے
تب سے رہتے ہو دل میں گھر کرکے

ہم تمہارے ہیں ہاں! تمہارے ہیں
کیوں پریشاں ہو فکر کر کر کے

اب تو وقتِ نماز ہونے لگا
ہم کھڑے ہو گئے وضو کرکے

رات دن سوچنے لگی ہوں میں
آئینے کیوں ہوئے ہیں پتھر کے

روبرو آگئے ہیں وہ مہروؔ
دیکھ لونگی انہیں میں جی بھر کے

مہرانّساء۔مہروؔ۔بیجاپور کرناٹک

Safar Shayari Urdu سفر شاعری

غزل
جدھر دیکھتی ہوں عجب دلکشی ہے
تمھارے ہی جلووں کی بس روشنی ہے

سماں خوشنما بن گیا ہے بدر سے
زمیں پر یوں پھیلی ہوئی چاندنی ہے

پرانے چراغوں کو اب پھینک دو تم
نیا ہے زمانہ نئی روشنی ہے

ملا ہے ہمیشہ ہی جیسے کو تیسا
یہی بات ہر دم سبھی نے کہی ہے

مصیبت میں انسان کے کام آئیں
یہی ہے عبادت یہی بندگی ہے

مرے سامنے جو سمندر ہے مہروؔ
وہ نمکین ہے اسلئے تشنگی ہے

مہرالنّساء مہروؔ۔بیجاپور کرناٹک

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے