گلشن گدی کے زیر اہتمام آن لائن مشاعرہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
رپوٹر۔۔۔۔
گلشن گدی جھارکھنڈ کے نو وارد قلمکاروں کیلئے ایک پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد نو آموز ادبا شعرا کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ میں اردو کو فروغ دینا بھی گلشن گدی۔جھارکھنڈ کے ان دو کہنہ مشق فکشن نگار کی طرف منسوب ہے جس کو دنیا۔۔ غیاث احمد گدی۔۔ اور الیاس احمد گدی۔۔ کے نام سے جانتی ہے۔
گلشن گدی ایک شوسل میڈیا واٹس ایپ گروپ ہے جس کے بانی ابھرتے ہوئے نوجوان شاعر محترم کلیم شاہد صاحب ہیں۔ محترم موصوف نے جھارکھنڈ کے قلمکاروں کا ایک گلشن تیار کیا ہے اور جھارکھنڈ میں اُردو کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔
گلشن گدی کے تحت پندرہ روزہ آن لائن مشاعرہ منعقد ہوتا ہے جسمیں گروپ کے شعراء و ادباء شریک ہوکر اپنا اپنا کلام اور مقالات پیش کرتے۔
15/12/2024 بروز سنیچر کو آن لائن مشاعرہ منعقد ہوا جس میں شعراء و ادباء نے شرکت کی مشاعرہ کی صدارت عتیق الرحمن جامعی نے فرمائ جبکہ نظامت محترم کلیم شاہد صاحب نے کی۔
چند نمونے ملاحظہ فرمائیں۔۔
مولا نے محمد کو جو قرآن دیا ہے
بندۂ کو شرف نسبت مولا سے ملا ہے
زاہد گڈاوی
سرکار کی عظمت پہ جو قربان ہوا ہے
لا ریب وہ فردوس کا مہمان ہوا ہے
کیفی عزمی
عشق کی راہ میں کب کوئی مقابل ٹھہرا
اس کی منزل تو میرا جادہ منزل ٹھہرا
یوسف گریڈیہ
ترکہ میں ملا ہے نہ یہ خدمت کا صلہ ہے
جو کچھ ہے میرے پاس میرے رب کی عطا ہے
عتیق الرحمن جامعی
تو ہے کہ حرکت یک پر بھی ہے ساحل ٹھہرا
بعد اس کے بھی میرے دل کا تو قاتل ٹھہرا
سیف دیوگھری
آنکھوں میں بصارت نہ دلوں میں ہی جلا ہے
دنیا ہی کمانے میں شب و روز پلا ہے
شمیم ہاشمی
وہ ہادئ عالم ہے وہ محبوب خدا ہے
مزمل یسین جسے رحمان نے کہا ہے
کلیم شاہد دھنبادی
اس کے علاؤہ مفتی وسیم شاہد صاحب نے ایک وقیع مقالہ پیش کیا جس میں انہوں نے جھارکھنڈ میں اردو ادباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی بعدہ کلیم شاہد صاحب نے جھارکھنڈ میں اردو کے تنزلی کے اسباب اور اس کا علاج۔۔ کے عنوان سے گرہ کشا مضمون پیش کیا۔
مجیب الرحمٰن جھارکھنڈ نے بھی اپنی معروضات رکھی۔ اخیر میں صدارتی خطبہ ہوا اور دعائے ماثورہ کے ذریعہ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔
0 تبصرے