Ticker

6/recent/ticker-posts

Muharram Ki Deen Hai Muharram Shayari Urdu

محرم کی دین ہے : محرم شاعری

muharram-ki-deen-hai-muharram-shayari-urdu


محرم کی دین ہے

منشورِ دینیات محرم کی دین ہے
دستورِ کائنات محرم کی دین ہے

ہر سمت بس حسینؑ کی صورت دکھائی دے
یہ حُسنِ شش جہات محرم کی دین ہے

اک جنگِ دائمی ہے سپاہِ یزید سے
یہ مقصدِ حیات محرم کی دین ہے

پیاسے دلوں کے دشت میں اس کو سنبھالنے
اشکوں کی یہ فرات محرم کی دین ہے

جس میں عبادتوں کو بھی معراج مل گئی
عاشور کی وہ رات محرم کی دین ہے

میدانِ کارزار میں بھی مسکرائیے
طرزِ تبسّمات محرم کی دین ہے

حُر سے گناہگار کو جس پر تھا اعتماد
وہ وعدہ ٔنجات محرم کی دین ہے

واجب ہے ہر اذاں پہ کہو: ”شکریہ حسینؑ!“
یہ صوم یہ صلوة محرم کی دین ہے

ثاقبؔ! دیا ہے نطق ہمیں ”یا حسینؑ“ نے
اپنی تو بات بات محرم کی دین ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عباس ثاقبؔ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے