Ticker

6/recent/ticker-posts

حضرت عباس علیہ السلام کی شان میں منقبت

حضرت عباس علیہ السلام کی شان میں منقبت


حضرتِ عباسؑ سے ہے
سر پہ سایہ کرمِ حضرتِ عباسؑ سے ہے
یہ سہولت علمِ حضرتِ عباسؑ سے ہے

ارتعاش آتا ہے پانی میں بظاہر لیکن
تھرتھراہٹ قدمِ حضرتِ عباسؑ سے ہے

فکر رہتی ہے جو زرخیز زمینوں کے لیے
یہ نمی چشمِ نمِ حضرتِ عباسؑ سے ہے

مری آنکھوں میں حیا، سانس میں تسبیحِ وفا
دم بہ دم ہے تو دمِ حضرتِ عباسؑ سے ہے

موت کہتی ہے مرے کان میں اکثر آ کر
زندگی ہے تو غمِ حضرتِ عباسؑ سے ہے

لوگ کہتے ہیں مجھے خاکِ رہِ کرب و بلا
ایسی نسبت حرمِ حضرتِ عباسؑ سے ہے

یہ بھی کیا کم ہے کہ اردو کا یہ پیاسا ثاقبؔ
شاعرانِ عجمِ حضرتِ عباسؑ سے ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔
عباس ثاقبؔ

اور پڑھیں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے