Ticker

6/recent/ticker-posts

شہادت جس کو کہتے ہیں : امام حسین کی شہادت شاعری

شہادت جس کو کہتے ہیں : امام حسین کی شہادت شاعری


شہادت جس کو کہتے ہیں حسینی وہ شہادت ہے
شہیدِ حق نما ہونا بھی یارو اک عبادت ہے

فروغِ دین کی خاطر لٹا دینا گھرانے کو
چلانا تیر اصغر پر اسی میں تو عداوت ہے

مقامِ خم کا تھا جو غم چلے صفین میں لے کر
یزیدی تخم میں پنہا بغاوت ہی بغاوت ہے

کہا جب آپ مرسل نے علی کے ساتھ ہی حق ہے
دکھانا زورِ بازو پھر حماقت ہی حماقت ہے

صغیر اپنا وطیرہ بھی کرو تم سنتِ احمد
یہی ہے راستہ اچھا اسی میں تو صداقت ہے
صغیر حسین صغیر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے