Ticker

6/recent/ticker-posts

شعور و فکر و تدبر کی رمز خامنہ ای

شعور و فکر و تدبر کی رمز خامنہ ای


[شہادتِ حضرت امام خامنہ ای قدس سرّہ کے جانسوز لمحات پر اپنا دردِ دل]

شعور و فکر و تدبر کی رمز خامنہ ای
وفورِ علم و شجاعت کی داستاں ہے یہ نام
ملی ہے اس کو علی و حسین کی ترکیب
اسی سبب سے پسندیدۂ جہاں ہے یہ نام

بہ دستِ پیرِ جماران تجھ تلک پہنچا
نشانِ دینِ خدا، بوتراب کا پرچم
نفاق و کفر کی بےرحم آندھیوں میں بھی
بلند تو نے رکھا انقلاب کا پرچم

تری غزل نے کیا فارسی کے لہجے میں
ہر ایک نظم کا عنوان اس طرح تبدیل
عِماد و یا علی و ذوالفقار وخُرَّمْشَہْر
شہاب و فاتح و فتّاح و خیبر و سِجِّیل

اس انقلاب پہ جتنی مصیبتیں ٹوٹیں
قدم قدم تری تدبیر کام آئی ہے
منافقت سے بھری عالمی سیاست میں
سیاستِ علوی کی جھلک دکھائی ہے

بموں کے شور میں اور گولیوں کی بارش میں
نماز و ذکر و تلاوت کا فیض ملتا ہے
اجل کی وحشی و پُراضطراب بستی میں
کسی کسی کو شہادت کا فیض ملتا ہے

سوالِ بیعتِ امریکہ؟، اتّباعِ یہود؟
کیا ہے تُو نے یزیدانِ وقت کو برباد
بالآخر اپنے مقدس لہو کے چھینٹوں سے
جبینِ وقت پہ لکھا حسینؑ زندہ آباد

۔۔۔۔۔۔
عباس ثاقبؔ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے