Ticker

6/recent/ticker-posts

اردو ایک مہذب زبان | Urdu Is A Civilized Language

اردو ایک مہذب زبان | اردو زبان کی ایک اپنی پہچان اور شناخت ہیے

---------0--------------
یوں تو دنیا اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم تخلیق ہیے اور اسمیں رنگارنگ تہذیب و تمدن کے مناظر دیکھنے کو مل رہیے ہیں انہی رنگینیوں میں انسانی بول چال کو ایک اہم اور اعلیٰ مقام حاصل ہے یا یوں کہئے کہ انسان کی اہم پہچان زبان ہی ہیے چاہیئے انسان کس قوم،مزہب،گروپ یا فرقہ سے تعلق رکھتا لیکن اسکی زبان ہی اسکی اصل پہچان اور شناخت ہیے۔


اردو ایک مہزبانہ زباں ہیے

اگر چہ دنیا میں بولی جانے والی سبھی زبانیں اہمیت اور افادیت کے حامل ہیں تاہم اردو زبان کی ایک اپنی پہچان اور شناخت ہیے یہ ایک مہزبانہ زباں ہیے جسکا ہر ایک لفظ معنویت اور افادیت کا حامل ہے یہ ایک ایسی زبان ہیے جسکے اندر بہت ساری زبانوں کے الفاظ سمایے ہوئے ہیں چاہیئے عربی ہو یا فارسی ہندی ہو یا اور کوئی زبان ہو اردو میں اسکے الفاط ،استعارےو تشبیہات اس طرح مدغم ہو چکے ہیں کہ پڑھنے والے یا بولنے والے کو کبھی یہ گماں نہیں ہوتا ہے کہ یہ کسی اور زبان کے الفاظ یا استعارے ہیں
مثال کے طور پر روز روشن، بہ یک جنبش قلم، خدا نخواستہ، ہمہ شما مدرس، قلب و دماغ وغیرہ وغیرہ بہ ظاہر یہ دوسری زبانوں کے الفاظ ہیں لیکن اردو نے انہیں اسطرح اپنا لیا کہ اسکے اپنے الفاظ لگتے ہیں۔


اُردو زباں بولنے میں بھی دیگر زبانوں سے سہل اور آسان ہے

جہاں تک اردو زبان بولنے کا تعلق ہیے ہر وہ کوئی شخص جو آگر چہ اس زبان سے نا آشنا ہو تاہم دوران گفتگو اسے اردو کے چند الفاظ زبان پر لانے میں ذرا بھر بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہو رہی ہے اور ایسا کرنے سے یہ بات بخوبی عیاں ہو جاتی ہے کہ یہ زباں بولنے میں بھی دیگر زبانوں سے سہل اور آسان ہے تبھی تو اسکے نا آشنا بھی اسکا سہارا لیکر اپنی بات پوری کر لیتے ہیں

جہاں تک اردو بولنے اور کہنے کا تعلق ہیے اسکی روانیت اور لب و لہجہ اسقدر صاف و شفاف ہے کہ کہیں بھی اسمیں کوئی کج روی پایء نہیں جارہی ہے اور اس کا ہر لفظ حکمت اور دانائی سے لبریز ہے اور تحریر کرنے والے اور پڑھنے والے دونوں کو فراغت آور فراوانی محسوس ہوتی ہے اس کا ہر ایک لفظ ایک نئے انداز اور نیے اسلوب سے سرشار ہوتا ہے اور قارئین کو اپنی طرف متوجہ کرنے بنا نہیں رہتا ہے

اردو محبان وطن، عاشقان چمن اور دردلان مردو زن کی زبان ہے اسکا ابتداء و انتہاء دونوں معنویت اور افادیت کے حامل ہیں ہر ایک لہجہ اسقدر صاف و شفاف اور منصفانہ ہیے کہ اسکے نہ ماننے والے بھی اسکے گرویدہ بن جاتے ہیں


اردو رہتی دنیا تک زندہ و جاوید رہیگی

غرض اردو ایک میٹھی، معنی دار، مخلص اور مہذب زبان ہیے جسکے دنیا بھر میں چاہنے والے موجود ہیں اور یہی ایک زبان ہے جس سے مزہبی رواداری، اخوت،بھائ چارہ اور ہم آہنگی قائم ودائم ہیے اور اردو رہتی دنیا تک زندہ و جاوید رہیگی اور اس کے چہنے والوں کا روز بروز اضافہ ہوتا رہیگا؛؛؛؛؛؛؛؛؛
تحریر،،،،عرفان بشیر آڑی جن شوپیان کشمیر
9596117043

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے