Ticker

6/recent/ticker-posts

جمیل اختر جلیلی ندوی کی دو کتابیں، بنامِ مقاصد شریعت اور عصری نظامِ تعلیم کا رسم اجراء

جمیل اختر جلیلی ندوی کی دو کتابیں، بنامِ مقاصد شریعت اور عصری نظامِ تعلیم کا رسم اجراء

مفتی جمیل اختر جلیلی ندوی صاحب کی دو کتابوں کا رسم اجراء آج بتاریخ 30/11/2021 بروز منگل کو جامعہ ام سلمہ دھنباد کے وسیع ہال میں کیا گیا، جسمیں جامعہ ام سلمہ کے بانی و ناظم حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی اور ضلع دھنباد کے ایک مؤقر عالم دین حضرت مولانا قاسم جمالی ندوی صاحب، مفتی اکرام صاحب ندوی، اور جامعہ کے اساتذہ و طالبات بھی شریک تھے،۔ کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے جامعہ کے ناظم حضرت مولانا آفتاب عالم ندوی نے فرمایا کہ اس موضوع پر بہت کم کام ہوا ہے اور موجودہ دور میں اس طرح کے مسائل پنپ رہے ہیں ایک عرصہ سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ یہ خلا پر ہو الحمدللہ جمیل اختر جلیلی ندوی صاحب نے یہ خلا پر کرنے کی کوشش کی ہے اور بہت حد تک کامیاب بھی رہے ہیں ان کی زندگی کی یہ انوکھی کاوش ہے ہم امید کرتے ہیں کہ باذوق حضرات اس کو ہاتھوں ہاتھ لیں اور خوب مستفید ہوں۔

جلسہ کی صدارت حضرت مولانا قاسم جمالی ندوی نے کی

جلسہ کی صدارت فرما رہے حضرت مولانا قاسم جمالی ندوی نے اپنی صدارتی خطاب میں فرمایا کہ مصنف نے عصر حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کرکے امت کے سامنے ایک عظیم ہدیہ اپنی کتاب کی شکل میں پیش کیا ہے ان کے اس کارنامہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے یوں ہی کام لیتا رہے۔


jamil-akhtar-jalili-nadvi-ki-do-kitaben-banam-e-maqasid-shariat-aur-asri-nizam-e-taleem-ka-ijra

میدان قلم کے بڑے شہسوار ہیں جمیل اختر جلیلی ندوی

مفتی جمیل اختر جلیلی ندوی صاحب میدان قلم کے بڑے شہسوار ہیں ان کی قلم میں بلا کی روانی ہے، نت نئے موضوعات پر اپنے قلم کے ذریعے علمی و فکری شگوفے بکھیرتے رہتے ہیں ملک بھر کے اخبارات میں ان کی تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں بڑے بڑے مجلات کی زینت بنتے ہیں حقیقی معنوں میں وہ قلم کا حق ادا کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں ڈھیر کامرانیوں سے نوازے۔
صدر جلسہ ہی کی دعا پر جلسہ کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. اللہ مفتی صاحب کی کاوشوں اور کوششوں کا صلہ دے اور ان کی محنتوں کو قبول فرماۓ اور ان کی کتابوں کو مفید ثابت کرے آمین ثم آمین

    جواب دیںحذف کریں