Ticker

6/recent/ticker-posts

اردو کے عالمی دن یومِ اردو پر شاعری : پیاری زبان اردو Urdu Day Shayari

اردو کے عالمی دن کے موقع پر شاعری : پیاری زبان اردو

پیاری زبان اردو
اپنی زبان اردو جانانِ جان اردو
پہچان ہے ہماری پیاری زبان اردو

رعنائیِ تلفظ حسنِ خیالِ مظہر
بزمِ ادب کو بھی وہ دیتی ہے شان اردو

قربت کا راستہ اور چاہت کی روشنی ہے
اُلفت کی چاشنی میں ڈوبی زبان اردو

اہلِ وطن سبھی ہیں اک جان اسکے باعث
میٹھی زبان اردو کہ شعلہ بیان اردو

شان اپنے دیس کی تو قومی زبان سے ہی
جاؤ کسی بھی کوچے بولو زبان اردو

ڈاکٹر نزہت شاہ
نیویارک

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے