Ticker

6/recent/ticker-posts

داستان کیا ہے | داستان کی تعریف Dastaan Kya Hai Dastan Ki Tareef In Urdu

داستان کیا ہے | داستان کی تعریف Dastaan Kya Hai Dastan Ki Tareef In Urdu

داستان کیا ہے؟ داستان کی تعریف
داستان کو اردو نثر کی اولین صنف قرار دیا گیا ہے۔ داستان قصے اور کہانیوں کی ایسی شکل و صورت ہوتی ہے جس میں من گھڑت، فرضی، مافوقالفطرت طویل قصہ کہانیاں ہوتی ہے۔

داستان کسے کہتے ہیں؟

داستان ایسی طویل کہانی ہے جس میں انسان کی حقیقی زندگی کے بجائے محیرالعقول کے واقعات پیش کئے جاتے ہیں۔ اس طرح کی کہانیوں میں مافوق الفطرت واقعات کا ایک بےحد طویل سلسلہ ہوتا ہے۔

داستان کیا ہے؟ داستان کی تعریف

داستان میں انسانی حواس اور فطرت کے اعتبار میں آنے والے واقعات پیش نہیں کئے جاتے، اس وجہ سے داستان میں دلچسپی اور تجسس اہم اجزا ہیں۔

تقریباً دنیا کے تمام ادب کی شروعات میں داستان کی موجودگی ہے۔ اس کی ایک وجہ انسان کے شعور کی اولین حیرت پسند ی ہے۔ فروغِ علم و عرفان اور سائنسی مکاشفات کی بدولت جدید دور میں لوگ داستان کی حیران کن سحر زدہ فضا سے باہر نکل گئے۔داستان دراصل اردو ادب میں نثری ادب، ناول، ناولٹ، افسانہ اور مختصر افسانے کی مورثِ اعلیٰ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے