Ticker

6/recent/ticker-posts

ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے معروف نو جوان محنتی سماجی و ملی کارکن عطاء المصطفےٰ ( ایڈوکیٹ)

ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے معروف نو جوان محنتی سماجی و ملی کارکن عطاء المصطفےٰ ( ایڈوکیٹ)

اپنے کردار و عمل کے آئینے میں

تاریخ گواہ ہے کہ مغربی بنگال کی زمین سے اٹھنے والا بلا امتیاز مذہب و ملت کی بے لوث خدمت کا جذبہ رکھنے والا ذرہ نیر اعظم بن کر آسمان انسانیت پر چمکتا ہے اور اپنے معاشرے کے علاوہ ساری دنیا کو بھی اپنی لگن اور خدمات سے مستفیض کرتا ہے۔ ان ہی نامور عظیم شخصیات میں وطن عزیز ہندستان کے رابندرناتھ ٹیگور، رونالڈ روس،مدر ٹریسا،ابھیجیت ونائک بنرجی اور امرتیہ سین ہیں۔جنھوں نے نوبل پرائز حاصل کر کے اپنے ملک کے وقار کو مزید بلند کیا۔ ان سب کا تعلق بنگال کی اسی سوندھی مٹی سے تھا۔ جہاں سے علم و شعور، تہذیب و تمدن اور ہر شعبہء حیات میں نئی تبدیلیاں پیدا کر نے والی روشنی پھوٹتی ہے۔

ٹکیہ پاڑہ نام کی مسلمانوں کی ایک گنجان بستی ہے

اسی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ جو دریائے ہگلی کے کنارے آباد ہے۔اس میں ٹکیہ پاڑہ نام کی مسلمانوں کی ایک گنجان بستی ہے جو صنعتی اعتبار سے کافی مشہور ہے۔اسی بستی کے ایک متوسط طبقہ گھرانے میں ۲۲/ ستمبر ۰۹۹۱؁ء کو ایک بچہ پیدا ہوا۔سینٹ جوزف ڈے اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ماریہ ڈے اسکول سے آئی ایس سی کاامتحان پاس کیا۔سار سونا لاکالج سے ایل بی بی کی ڈگری لی اور اب ہوڑہ ضلع عدالت میں لاء پریکٹس کرنا شروع کیا۔

اس جیالے مخلص اور ہر دلعزیز فعال سماجی کارکن کا نام عطاء المصطفےٰ ہے۔ معاشرے میں کہیں بھی علمی، سماجی، سیاسی اور ادبی زندگی میں نا انصافی سر اٹھا تی ہے۔ غریب و کمزور طبقہ سے متعصبانہ حسن سلوک کر نے والوں کی رسوخ اور طاقت کی پروا کئے بغیر صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں۔ حالات حاضرہ پر ان کی گہری نظر ہے۔ہوڑہ میں پانی کی نکاسی ڈرینییج سسٹم کا مسئلہ ہو،بنیادی ضرورتوں کی نا اہلی کی بات ہو یا تعلیم وصحت عامہ کے شعبوں میں غلط رویوں کاناقابل برداشت مرحلہ ہو اس کی تدارک کے لئے نہایت مستعدی اور سنجیدگی کے ساتھ میدان عمل میں سرگرم نظر آتے ہیں ضرورت پڑنے پر تحریری طور پرکاغذی کاروائی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

Ata-ul-Mustafa (Advocate)
Ata-ul-Mustafa (Advocate)
ہوڑہ، کولکاتا اور مضافات کے علاقوں میں منعقدہ سماجی فلاح و بہبود کے امدادی کیمپ، اسٹریٹ کارنر، جلسہ جلوس اور سمیناروں میں کثرت سے شریک ہوکر اپنی نیک آرا اور مستحکم خیالات پیش کرتے ہیں۔Legal Awareness کی روشنی تیرہ و تاریک جگہوں میں پھیلاتے ہیں۔وکالت کے پیشے سے منسلک ہونے کی وجہ کرDomestic Violence, Law of Successionاور جو کوئی معاشی طور پر کمزور ہیں ان کے لئے اپنی طرف سےFree Legal Aid بہم پہونچاتے ہیں۔مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے قانو نAnti CAA, NRC Protestکے حوالے سے جو تحریکیں چلیں عطاء المصطفےٰ ان میں پیش پیش رہے۔ Milli Al-Ameen College for Girlsجو اقلیت طبقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کا واحد کالج ہے جب اس پر تالہ لگنے والا تھا اس وقت بھی ملی امین کالج بچاؤ کی تحریک میں پیش پیش رہے۔ وہ ایک نیک اور آزاد پاکیزہ خیالات کے انسان ہیں جن کا مقصد آج کے نوجوانوں اور ملت کے نونہالوں کو تعلیم سے جوڑ کرخود کفیل بنانے اور کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انگلش میڈیم اسکول سے تعلیم حاصل کر نے کے باوجود شیریں زبان اردو کے شیدائی ہیں نعت و منقبت ترنم سے پڑھتے ہیں۔ علمی معلوماتی اور جوشیلی تقریر کرتے ہیں۔ قوم و ملت پر جب کبھی کوئی افتاد آتی ہے تو ان کا دل درد سے تڑپ اٹھتا ہے۔

درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کیلئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں

Dr. Muzaffar Nazneen
Dr. Muzaffar Nazneen
میں عطاء المصطفےٰ ( ایڈوکیٹ) کی اس اہم اور قابل ستائش کارکردگی پر انھیں مبارکباد دیتے ہوئے دعا گو ہوں کہ خدا انھیں اچھی صحت کے ساتھ ایک کامیاب طویل عمر عطا کرے۔مستقبل قریب میں ان سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔اللہ انھیں ہر محاذ پر سر گرم اور کامیاب رکھے۔ تاکہ یہ اسی طرح اپنے ضلع، ریاست اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔

از قلم: ڈاکٹر مظفر نازنین کولکاتا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے