Ticker

6/recent/ticker-posts

ایشیا کا بڑا کینسر ہسپتال : کینسر کئیرھاسپیٹل Cancer Care Hospital

ایشیا کا بڑا کینسر ہسپتال : کینسر کئیرھاسپیٹل Cancer Care Hospital

‏اطلاع عام و اہم معلومات
آپ سبکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ایشیا کا بڑا کینسر ہسپتال جسکا نام:

کینسر کئیرھاسپیٹل ہے : Cancer Care Hospital

لاھور کے نزدیک رائیونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز کے قریب وسیع رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ شوکت خانم ہسپتال سے بھی زیادہ جدید مشینری سے آراستہ ہے۔ اس ہسپتال نےکام شروع کر دیاھے ہسپتال میں دور دراز سے آئے لوگوں کیلئے قیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہے یہاں پر غریب لوگوں کا علاج قیام وطعام بالکل مفت ہے۔

صرف صاحب حیثیت لوگوں سےعلاج کےمناسب پیسے لئےجاتے ہیں۔یہاں پر افغانستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان وغیرہ سے مریض آ رہے ہیں۔ جنکا علاج مفت کیا جا رہا ہے۔

شوکت خانم ہسپتال میں لاعلاج مریضوں کو گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ جہاں وہ بہت تکلیف دہ حالت میں موت کا انتظار کرتے ہیں۔ لیکن یہاں پر الحمد للہ 250 بیڈ کا علیحدہ بلاک قائم کیا گیا ہے۔ جہاں پر لاعلاج مریضوں کو ڈیتھ (موت) تک رکھا جاتاہے اور انکی زندگی میں تکلیف کو ہر ممکن کم کیا جاتا ہے اور خدمت کی جاتی ہے یہ بہت بڑی سہولت ہے۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس ہسپتال کےمتعلق آگاہ کریں تاکہ کینسر زدہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یہاں پر پاکستان کے نامور اور انتہائی تجربہ کار ڈاکٹر صاحبان کی ٹیم کام کر رہی ہے۔

‏ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کیلئےایک عالیشان اور جدید سہولتوں سے آراستہ مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے پاکستان نیک و مخیر حضرات کی وجہ سےقائم ھے اور یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے۔

ڈاکٹر شہریار۔ ماہر کینسر
(ہسپتال کےانچارج ہیں)
نےبتایا کہ کوئی صاحب جنکو وہ بھی نہیں جانتےہیں
‏روزانہ 250 مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے کھانا بھجوا رہے ہیں۔
سبحان اللہ

اس پوسٹ کو بطور صدقہ جاریہ مذید فارورڈ کرتے جائیں
شکریہ و جزاک اللہ

Hospital Site :
1.5 km off Pajian chowk Ijtama road Bypass (Rohi Nala) Raiwind Lahore, Pakistan.
‏PHONE No.
0092 423 52 18 956-60
0092 423 53 97 605

محمد منصور معیز صاحب۔
0300-3253403

اس میسج کو کسی Group میں ارسال کریں۔
کسی کی جان بچانے پر اللہ تعالی اپ کو بھی دنیا اور آخرت کی کامیابی عطاء فرمائے .
آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے