Ticker

6/recent/ticker-posts

طنز و مزاح : ترقی کے زینے تحریر: محسن نقی Tanz o Mazah Taraqqi Ke Zeene by Mohsin Naqi

طنز و مزاح : ترقی کے زینے تحریر: محسن نقی

1-سیاست میں آنے سے پہلے محلے کےبدمعاشوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا شروع کیجئے جب انکی صحبت کا پورا اثر محسوس کریں تو اس سیاسی پارٹی کو جوائن کریں جسمیں چور اچکے لٹیرے کافی تعداد میں وزیر بن چکے ہوں۔

2-کرکٹر بننے کے لئے کرکٹ کی تربیت کے ساتھ ساتھ کسی ماہر سٹے باز کی بھی شاگردگی اختیار کیجئے۔

3-مشہور شاعر بننے کے لئے کسی قابل مگر گمنام شاعر کی صحبت اختیار کیجئے وہ بیچارہ صرف اپنے شعروں کی داد اور چائے پر ہی خوش رہے گا اسکے اچھے شعروں کو حاصل کر کے اپنے نام سے مختلف رسائل میں شائع کروائیں اور یہی اشعار مشاعروں میں اپنے نام سے پڑھئیے۔

4- اگر بہترین اداکار بننا ہے تو بے تکے بکھرے بڑھے ہوئےبالوں کا اسٹائل اور بے تکے رنگ برنگے لنڈا کے کپڑے پہننے پر توجہ دیجئے جینز کی پینٹ گھٹنوں کے پاس سے ضرور پھٹی ہوئ ہو بیہودہ ڈانس اضافی خوبی میں شمار ہوگا۔

5- پرچون کی دکان کھولنے سے پہلے ناجائز منافع ملاوٹ اور ترازو میں ڈنڈی مارنے کے طریقے کسی امیر زخیرہ اندوز سے ضرور سیکھئے۔

6- کسی ڈاکٹر کے پاس کمپوڈر لگ کر انجیکشن ڈرپ اور دوا کا تجربہ حاصل کر کے کسی کچی آبادی میں سفید گاون پہن کر اپنا کلینک کھولئے سینکڑوں عطائ بیٹھے ہیں کون مائ کا لال پکڑے گا۔

7- طوطے کو فال نکالنا سکھا کر لوگوں کے مستقبل کا حال بتائیں اور انکی جیب سے پیسے نکلوا کر اپنا مستقبل سنواریں۔

8- حلیہ مزہبی بنا کر آستانہ کھولئے قسمت اور عقیدے کے مارے مت مارتے ہوئے آئینگے ان کو جن اور دشمن رشتے داروں سے ڈرائیئے الٹے سیدھے چلوں کو بتا کر پیسے بٹورئیے جھوٹ اور مکروفریب کی جتنی انتہا کرینگے کاروبار اتنا ہی چمکے گا اتنا کہ شہر شہر جائینگے مگر بیوقوف مریض ختم نہی ہونگے آستانہ چل پڑا تو پشت در پشت سلسلہ چلے گا اور آپکے مرنے پر بھی آپکا شاندار مزار بنے گا اور تا قیامت عرس بھی ہوتا رہے گا گدی نشین آپکا نام رہتی دنیا تک زندہ رکھے گے یہ الگ بات کہ قبر سے آپکے اعمالوں کی چیخیں صرف آپ ہی جانتے ہونگے۔

9- شادی دفتر کھولئے ایک کیا کئ کئ شادی کرنے والے سڑکوں پر پھر رہے ہیں اور لالچی عورتوں کی بھی کمی نہی الٹے سیدھے مہنگی فیس لیکر رشتے کروائیں اور اپنی نک چڑی کن خٹی بیوی کے ناز نخرے اٹھا کر زندگی کو چار چاند لگائیں۔

10- بہو جب لائیں اللہ میاں کی گائے ہونی چاہئے مگر بیٹی کی تربیت لومڑی کی طرح کیجئے زمانے کے ساتھ ساتھ چلنا ہے بھیا۔

11- داماد ایسا ہو جو بیٹی کے کہتے ہی اپنے گھر والوں کو چھوڑ دے مگر اپنے بیٹے کو ہمیشہ یہی سمجھانا ہے کہ جورو کا غلام کبھی نہ بننا چاہے بہو کو گھر ہی بٹھانا ہو خلع یا طلاق ہی کیوں نہ ہو۔

12- شادی کی دعوت میں بیشک 100 روپے کا لفافہ تحفے میں دیں مگر گھر کے تمام افراد خواہ پندرہ ہوں لازمی جائیں اور کھانا کھلتے ہی شرم و حیا اور نظم و ضبط کو پرے رکھتے ہوئے سارے ہی آیٹم ناک تک بھر کر کھائیں پرواہ نہی کولڈرنگ کی بھی تو سب نے دو دو بوتل پی ہے جتنا سیر ہو کر کھا سکتے ہیں کھائیں خدا جانے پھر ایسی دعوت کب آئے
پیارے دوستو آپکی رائے کا منتظر رہونگا آپکا بھائ اور دوست محسن نقی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے