Ticker

6/recent/ticker-posts

شعری مجموعہ ’ اڑان ‘ مصنفہ : تبسم اشفاق شیخ ایک تبصرہ : مبصر مجیب الرحمٰن

شعری مجموعہ ’ اڑان ‘ مصنفہ : تبسم اشفاق شیخ ایک تبصرہ : مبصر مجیب الرحمٰن

شعری مجموعہ۔ اڑان۔۔ ایک تبصرہ
مصنفہ۔ تبسم اشفاق شیخ
مبصر مجیب الرحمٰن

کچھ دن قبل میرے دروازہ پر دستک ہوئی باہر نکلا تو ڈاکیہ اپنے ہاتھ میں بیگ تھامے کھڑا تھا مجھے دیکھتے ہی اپنے بیگ میں ہاتھ ڈالا اور پیلے کلر کا ایک لفافہ مجھے تھما دیا جھٹ سے میں نے لفافہ کھولا تو اس میں تبسم اشفاق شیخ کی شعری مجموعہ بنام۔۔ اڑان۔۔ پر نظر پڑی، نظر پڑتے ہی میری خوشی کی انتہا نہ رہی ڈاکیہ کو روانہ کیا اور کتاب کھول کر پڑھنا شروع کیا چونکہ شعر و شاعری سے مجھے خاص دلچسپی ہے اس لیے جب تک پورا مجموعہ پڑھ نہیں لیا مجھے چین نہیں آیا۔

یہ مجموعہ بچوں کی تربیت کیلئے لکھی گئی ہے چونکہ بچے عام طور سے کہانی سننا پسند کرتے ہیں اور جو بچے اردو سے واقف ہوتے ہیں وہ پڑھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اگر کسی موضوع کو آسان بناکر شاعری پیرائے میں پرودیا جایے تو پھر بچوں کا شوق اردو کی طرف مزید بڑھ جاتا ہے اور اس کی تربیت بھی ہو جاتی ہے۔

UDAAN : POEMS FOR CHILDREN BY-TABASSUM ASHFAQUE SHAIKH in Urdu

اس میں شک نہیں کہ اس وقت مختلف تنظیمیں ادب اطفال کیلیے مختلف پیرائے سے کام کررہی ہیں جسمیں بچوں کی صحیح تربیت، اس کی رہنمائی، اور مستقبل کی راہ ہموار کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور کما حقہ وہ اپنے اس منصوبے میں کامیاب بھی ہورہے ہیں، انہیں تنظیموں سے متاثر ہوکر ادب اطفال پر لکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد اپنی بساط بھر صلاحیت بچوں کیلئے صرف کر رہی ہے جسمیں مرد بھی ہیں اور خواتین بھی انہیں خواتین میں سے ایک نام محترمہ تبسم اشفاق شیخ صاحبہ بھی ہیں۔

اگر ادب اطفال کے تئیں موصوفہ کی فکر کی بات کریں تو یہ بات اظہر من الشمس ہو جاتی ہے کہ ان کو بچوں کی پرورش، اس کی صحیح تربیت کی فکر ہمیشہ دامن گیر رہتی ہے، ان کا قلم ان معصوموں کے مستقبل کی راہ ہموار کرنے کیلئے جاری و ساری رہتا ہے، کبھی کہانی کی شکل میں بچوں کے ذہن کی آبیاری کرتی ہیں، تو کبھی شاعری شکل میں اردو زبان سے مانوس کرکے ان کے اخلاق و کردار کو سجاتی ہیں، یہ اپنے آپ میں ایک بڑا کارنامہ ہے جو وہ اپنی فکر کو قلم و قرطاس کا سہارا لیکر ایک فرض منصبی سمجھ کر انجام دے رہی ہیں۔

شعری مجموعہ پر نظر ڈالیں تو کبھی قدرت کی شاہکار چیزوں کے سلسلہ میں بچوں کو مانوس کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی بچوں میں حوصلہ بھرنے اس کے اندر ہمت، بلند پرواز، شجاعت و دلیری کا درس دیتی نظر آتی ہیں، کبھی ماں، باپ، بھائی بہن بیٹی کی عزت و احترام کرنے سکھاتی ہیں تو کبھی اخلاقیات کا پاٹ بڑھاتی نظر اتی ہیں، کبھی اپنے وطن سے الفت و محبت اس پر مر مٹنے کا حوصلہ بھرتی نظر آتی ہیں تو کبھی علم و اساتذہ کا ادب سکھلاتی نظر اتی ہیں، گویا اس شاعری مجموعہ میں موصوفہ نے زندگی گزارنے کا ایک اصول بتا دیا ہے جو بچوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

UDAAN : POEMS FOR CHILDREN BY-TABASSUM ASHFAQUE SHAIKH in Urdu

UDAAN : POEMS FOR CHILDREN BY-TABASSUM ASHFAQUE SHAIKH in Urdu

لکھنے کا انداز ایسا سہل اور آسان کہ بچوں کا ذہن فوراً قبول کرلے تعبیرات اس قدر شستہ کہ بچوں کے ذہن میں پیوست ہو جائے، الفاظ کے برتنے کا انداز اس قدر دلنشیں کہ بچے پڑھ کر اردو ادب سے مانوس ہو جائے، بہر حال یہ موصوفہ کا اپنا کمال اور اپنی کمال فنکاری ہے جو ان کیلئے روشن مستقبل کی نوید دیتا ہے۔

ہم دعا کرتے ہیں کہ ان کا قلم یوںہی پھلتا پھولتا رہے اور خدا اسی طرح ان سے کام لیتا رہے اور اس مجموعہ کو اس کیلئے نجات کا ذریعہ بنائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے