ڈاکٹر محمد ناصر علی امینی : شخصیت و خدمات‘ کی شاندار رسمِ رونمائی
ازقلم : مظفر نازنین، کولکاتا
شہر نشاط کولکاتا جو علم و فن کا گہوارہ ہے۔ تعلیم و تہذیب کا مرکز ہے۔کہتے ہیں جو ذرہ یہاں سے اٹھتاہے وہ نیراعظم ہوتا ہے۔ سر زمینِ بنگال کو یہ شرف حاصل ہے کہ ہندوستان کے تمام noble laurates کا تعلق بنگال سے ہی ہے۔ گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور نے کہا تھا ’’جب ہندوستان سوتا تھا تو بنگال جاگتاہے۔‘‘ سر زمین بنگال ادب کے لیے بہت زرخیز ہے۔ کسی شاعر نے کیا خوب کیا ہے :
اد ب کی سر زمین بنگال میں شاداب ہوتی ہے مدبر سے، محرر سے، محقق سے، صحافی سے سخنور ہے یاشہر نشاط کولکاتا ہو، یا مضافاتی علاقےCovid-19 pandemic ہو ایا Lockdown۔ یہاں پورا سال ادبی محافل کا اہتمام ہوتاہے۔ کڑاکے کی ٹھنڈ ہو یا شدت کی تپش یہاں کے ادبا و شعرا پورے سال سرگرم اور فعال رہتے ہیں۔ جس کی روشن مثال گذشتہ دنوں حاجی نگر (جو مضافاتی علاقے ہے) میں ’ڈاکٹر محمد ناصر علی امینی : شخصیت و خدمات‘ کی رسمِ رونمائی ہوئی۔ حاجی نگر شہر نشاط کولکاتا سے تقریباً 50 کیلو میٹر دور مضافاتی علاقہ ہے۔ جہاں اردو بولنے والوں کی کثیر تعدا د ہے۔ اس سر زمین پر ایک گراں قدر علمی و ادبی شخصیت نے جنم لیا۔ جنہیں ڈاکٹر ناصر علی امینی کے نام سے دنیا جانتی ہے۔ گذشتہ 2021 ء میں انکا انتقال ہوا۔ ڈاکٹر وحید الحق صاحب نے ناصر علی امینی صاحب کی شخصیت، حیات اور خدمات پر مشتمل ایک کتاب کو ترتیب دی ہے جس کا نام ’ڈاکٹر محمد ناصر علی امینی : شخصیت وخدمات‘ ہے۔ مورخہ 9 جنوری 2022 ء کو اس کی شاندار رسم اجرا بدست جاوید احمد خان ( ایم -ایل -اے) رادھا رانی بالیکا ودیالیہ حاجی نگر میں انجام پائی۔
بڑے ہی تزک و احتشام سے رسم رونمائی عمل میں آئی۔ جاوید خاں صاحب اپنی مصروفیات کے باوجود شریک ِ بزم ہوکر اردو دوستی اور ادب نوازی کا بہترین ثبوت دیا۔ نظامت کے فرائض خواجہ بھائی ( خواجہ احمد حسین) نے بخوبی انجام دی۔ خواجہ بھائی کی بہترین نظامت میں شاندار پروگرام کامیابی سے ہم کنار ہوا۔ خواجہ بھائی کی دعوت پر راقم الحروف کو بھی شریکِ بزم ہونے کا شرف حاصل رہا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور سید انظار البشر کے نعتیہ کلام سے ہوا۔ اور پھر مقررین نے پُر مغز تقاریر پیش کیا۔ رسم رونمائی کے بعد ڈاکٹر ناصر علی امینی خلد آشنائی کے لیے دعائے مغفرت ہوئی۔ اور یہ عظیم الشان پروگرام پایہ تکمیل کو پہنچا۔
اس ضمن میں ڈاکٹر وحید الحق صاحب کو تہہ دل سے پُر خلوص مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے بہت محنت اور جانفشانی سے اس کتاب کو ترتیب دے کر ادب میں گرانقدر اضافہ کیا۔ بلاشبہ کتاب نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔ اس سے نئی نسل کو ڈاکٹرناصر علی امینی صاحب کی شخصیت اور خدمات کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ بلا شبہ ناصر صاحب حاجی نگر ہی نہیں بلکہ مغربی بنگال کے گرانقدر علمی و ادبی شخصیت تھے۔ہمارے اسلاف کے کارنامے کو جاننا واقعی بہت ضروری ہے۔ جو اس کتاب میں ملے گی۔
آخر میں باگارہِ ایزدی میں سجدہ ریز ہو کر دعا کرتی ہوں کہ خدا ناصر صاحب کو کروٹ کروٹ جنت بخشے۔ ان کے درجات کو بلند کرے۔ (آمین)
Mobile + Whatsapp : 9088470916
E-mail : muzaffarnaznin93@gmail.com
0 تبصرے