Ticker

6/recent/ticker-posts

اتحاد امت، تعلیم اورخدمت خلق امارت شرعیہ کی ترجیحات

اتحاد امت، تعلیم اورخدمت خلق امارت شرعیہ کی ترجیحات : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

جمشیدپور۔ 16/ فروری (پریس ریلیز) موجودہ حالات کے پیش نظر مسلم معاشرہ کی اصلاح، خواتین میں دینی بیداری،نئی نسل کے دین وایمان کی حفاظت کرنا، اسلامی تہذیب وتمدن اور ملت اسلامیہ کی دینی تشخص کو برقرار رکھنا ہم علماء ودانشوارن کی اہم ذمہ داری ہے، جیسا کہ قرآن مقدس کا بھی حکم ہے کہ‘‘ آپ میں ایک جماعت ایسی ہو،جو اچھائی کی طرف بلائے اور برائی سے روکے، ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ کے نائب ناظم، وفاق المدارس الاسلامیہ کے ناظم اور اردو کارواں کے نائب صدرحضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب نے کیا، وہ جمشیدپور کے علماء ودانشوران خصوصاََ مولانا مفتی امیر الحسن قاسمی امام وخطیب جامع مسجددھتکیڈیہہ، جمشیدپور، مولانا مفتی نشاط احمد مظاہری مہتمم مدرسہ فیض القرآن کپالی، جمشیدپور، اور شہر کے معروف مضمون نگار محترم حافظ ہاشم قادری مصباحی امارت ہاسپیٹل جمشیدپور کے انتہائی متحرک اور فعال شخصیت جناب ریاض شریف سے تبادلہ خیال کے دوران کیا۔


مفتی صاحب نے فرمایا کہ کلمہ کی بنیاد پر امت کا اتحاد، تعلیم اور خدمت خلق امارت شرعیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، اتحاد امت سے اجتماعی قوت میں اضافہ ہوتا ہے، تعلیم سے دل اور خدمت خلق سے دماغ پر قبضہ ہوتا ہے،محبت کی فضاقائم ہوتی ہے، اور زندگی کی شاہ راہ پر انسان ترقیات کے منازل طے کرتا ہوا آگے بڑھتاہے،حضرت نے تنظیم ائمہ مساجدکا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امت کے ہر فرد تک دینی وملی اور سماجی پیغام پہونچانے کے لئے منبرو محراب،مساجد کے جمعہ کے خطاب کا کوئی بدل نہیں ہے، اور نہ اس سے بہتر نظام امت کو مل سکتاہے، مساجد کے یہ منبرو محراب اس امت کو اللّٰہ کی جانب سے عطاکردہ ایک عظیم اور بے مثال ونایاب نبوی تحفہ ہیں، حضرت نے فرمایا کہ جس طرح مرد حضرات کومساجد کے پلیٹ فارم سے جوڑنا ضروری ہے اسی طرح اس پر فتن دور میں مستورات کے لئے دینی اجتماع قائم کرنا،اور اس میں دینی بیداری پیدا کرنا ہمارے لئے ضروری ہے نائب ناظم صاحب کے تما م پروگرام میں قاضی شریعت مولانا قاضی محمدسعود عالم قاسمی ومعاون قاضی شریعت مولانا قاری افروز سلیمی القاسمی بھی ساتھ ساتھ رہے، مفتی صاحب کی آمد پرشہر کی معروف شخصیت، ٹاٹا اسٹیل کمپنی اسپورٹ کے ہیڈکوچ محترم ڈاکٹر حسن اما م ملک نے حضرت نائب ناظم صاحب کو شال اڑھاکر ان کا استقبال کیا۔

اتحاد امت، تعلیم اورخدمت خلق امارت شرعیہ کی ترجیحات

واضح رہے کہ اس وقت امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم حضرت مولانامفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب جھارکھنڈ کے شہر آہن جمشیدپور کے دفتری جائزہ کے سفر پرہیں، آج ان کے سفر کا دوسرا دن تھا، حضرت کی روانگی رانچی کے لئے ہوچکی ہے، جہاں وہ دفتری جائزہ کے ساتھ امارت پبلک اسکول، پسکا نگری رانچی کا تعلیمی جائزہ لیں گے، ہندپیڑھی اور اربا میں تعلیم کے آغاز اور اس کے امکانات کے سلسلہ میں عمائدین شہر اور مقامی کمیٹی کے افراد سے تبادلہ خیال کریں گے اس سے قبل حضرت کا پانچ روزہ دورہ اڈیشہ میں تھا امیرشریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم کے حکم وہدایت کی روشنی میں امارت شرعیہ کے کاموں کورفتار دینے کی غرض سے یہ اسفار ہورہے ہے، یہ رپورٹ دفتر دار القضاء امارت شرعیہ جمشیدپور سے معاون قاضی افروز سلیمی القاسمی نے دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے