Ticker

6/recent/ticker-posts

حجاب عورت کی شان اور مان ہے Hijab Auraton Ki Shan Aur Maan Hai

حجاب عورت کی شان اور مان ہے

برطانیہ میں ایک انگریز نے ایک مسلمان سے کہا : آپ کا مذہب اسلام بہت شدت پسند ہے۔ مسلمان نے کہا : آپ کے ایسا کہنے کی کوئی ایک وجہ بتائیں؟ انگریز نے کہا : آپ کے یہاں عورتوں کو حجاب کا پابند رکھا جاتا ہے اور انہیں چہاردیواری میں قید رکھا جاتا ہے۔ مسلمان نے مسکراتے ہوئے کہا : آپ کی تہذیب میں عورتوں کو آزادی ہے اور حجاب کی پابندی نہیں ہے؟ انگریز نے فخر سے سینہ پھیلاتے ہوئے کہا : جی ہاں! ہم نے عورتوں کو آزادی دے رکھی ہیں۔ مسلمان نے کہا : اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی عورتوں کو کوئی بھی دیکھ سکتا ہے اور کوئی بھی کہیں بھی اکیلے میں مل سکتا ہے اور آپ کی عورتیں بھی جس سے چاہیں اور جہاں چاہیں اکیلے میں مل سکتی ہیں؟


انگریز نے کہا : بالکل یہی بات ہے! ہم نے عورتوں پر تمہاری طرح پابندیاں عائد نہیں کی ہیں۔ مسلمان نے کہا : اچھا آپ یہ بتائیں کہ آپ کی ملکہ کو ان کی اجازت کے بغیر کوئی بھی دیکھ سکتا ہے اورکوئی بھی کہیں بھی اکیلے میں مل سکتا ہے؟ انگریز نے کہا : نہیں! بالکل نہیں! ہماری ملکہ کو ان کی اجازت کے بغیر کوئی نہیں دیکھ سکتا اور کوئی بھی کہیں بھی اکیلے میں نہیں مل سکتا ہے۔ مسلمان نے کہا : بس یہی بات ہے! آپ لوگوں نے عورت کو اس کی اصل جگہ سے نیچے گرا دیا ہے اور اس کی اہمیت گھٹا دی ہے جبکہ اسلام عورتوں کو ملکہ کے حقوق دیتا ہے اور ہماری عورتیں ہر ایک کے لئے ملکہ کا درجہ رکھتی ہیں اور تمہاری ملکہ کی طرح ہماری عورتوں سے بھی ان کی اجازت کے بغیر کوئی انہیں دیکھ نہیں سکتا ہے اور نہ ہی کوئی ان سے اکیلے میں مل سکتا ہے۔
شفیق احمد ابن عبداللطیف آئمی

اللہ تعالیٰ نے عورت کو ملکہ کا درجہ عطا فرمایا ہے
اللہ تعالیٰ نے عورت میں شرم و حیا رکھی ہے۔ جو عورت شرم و حیا نہیں کرتی۔ وہ عورت کہلانے کا حق کھو دیتی ہے


حجاب عورت کے لئے مضبوط قلعہ ہے

حجاب میں فطری طور سے عورت اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتی ہے
حجاب کی وجہ سے برطانیہ اور امریکہ میں مردوں سے زیادہ عورتیں اسلام قبول کررہی ہیں اور ان عورتوں کا کہنا ہے کہ حجاب میں وہ سکون اور اطمینان محسوس کرتی ہیں
حجاب والی خاتون کو دیکھ کر دل میں خودبخود احترام پیدا ہوتا ہے
حجاب کی افادیت سے غیر مسلم عورتیں بھی واقف ہیں اور ہمارے ملک کے دیہاتوں میں آج بھی غیر مسلم عورتیں بھی حجاب کرتی ہیں
حجاب اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ایک نعمت ہے
حجاب کی مخالفت کرنے والے احساس کمتری کا شکار ہیں
حجاب کی مخالفت کرنے والے شیطان کے چیلے ہیں
حجاب کی مخالفت کرنے والے اسلام کی مقبولیت سے ڈررہے ہیں
حجاب کی مخالفت کرنے والے مسلمان مردوں کے ساتھ ساتھ مسلمان عورتوں سے بھی ڈرتے ہیں
حجاب نہیں کرنے والی عورتیں دنیا میں نمائش کا سامان ہوتی ہیں
حجاب نہیں کرنے والی عورتیں دنیا میں اپنی عزت کھو دیتی ہیں
حجاب نہیں کرنے والی عورتیں مردوں کا کھلونا بن جاتی ہے
حجاب نہیں کرنے والی عورتوں کو آخرت میں بالوں سے لٹکایا جائے گا
حجاب نہیں کرنے عورتوں کو آخرت میں سینوں کے بل ٹکایا جائے گا
اللہ تعالیٰ حجاب کرنے والی عورتوں سے خوش ہوتے ہیں اور حجاب نہ کرنے والی عورتوں سے ناراض ہوتے ہیں
حجاب اپنانے والی عورتیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ان شاءاللہ کامیاب ہوں گی
اللہ تعالیٰ تمام عورتوں کو حجاب کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین یارب العالمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے