Ticker

6/recent/ticker-posts

مشاعروں اور کوی سمیلن کا فرق Mushaira aur Kavi Sammelan Ka Farq

مشاعروں اور کوی سمیلن کا فرق

پچھلے بیس سال پہلے مشاعروں میں شراب پینے والے شعرا کی تعداد ذیادہ تھی اور نماز پڑھنے والے شعراء کم ہوتے تھے۔
موجودہ دور میں شراب پینے والے شعرا نہ کے برابر ہیں اور نماز پڑھنے والے شعرا کی تعداد ذیادہ ہے۔

مشاعروں میں جو شادی شدہ شاعرات ہیں ان کو عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے وہیں کوی سمیلن میں یہ کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح کوی مسم شاعرہ أجاے پہلے تو اس کو ایوارڈ دیا جاتا ہے پھر کچھ کوی اس کو اپنے گروپ میں داخل کرتے ہیں اور بڑے بجٹ کے کوی سممیلن پڑھاتے ہیں اور بھاری پیمنٹ دلاتے ہیں پھر اسکو دوسروں کے پیر چھونے کی ترغیب دی جاتی ہے کچھ ہی دنوں میں اس سے کہا جاتا ہے کہ سرسوتی وندنا کہلو اگر وہ کہ نہیں سکتی تو خود کہ کر دیدی جاتی ہے پھر کیا ہے پیسے کے لالچ میں وہ سرسوتی وندنا پڑھنے لگتی ہے پھر چار چھ شاعر اپنے گرپ میں لیکر سفر میں نکل پڑتے ہیں اور کچھ ہی دنوں میں وہ اپنا احترام جو اسے مشاعروں میں ملا ہوتا ہے سب کھو چکا ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ انجم رہبر جیسی قداور شاعرہ کبھی تنہا کوی سمیلن میں نہیں گیٸں ہمیشہ اپنے بیٹے یا کسی عزیز کو اپنے ساتھ لیکر جاتی ہیں اور اپنے پرفارمنس کے دم پر پروگرام پڑھتی ہیں اور پورا کوی سماج انکو دیدی کہ کر بلاتا ہے

میرا مشاہیر شاعرات کے لیے مشورہ ہے کہ وہ کبھی کوی سمیلن ہو یا مشاعرے میں تنہا نہ جایں عزت سے بڑھ پیسہ نہیں ہے پیسہ تو دنیا میں رہ جانے والا ہے اگر عزت کے ساتھ اگر پڑھیں گی تو ان کو بعد میں بھی عزت کے ساتھ یاد کیا جاے گا۔

ثاقب كلیم
خادم اردو کٹیہار

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے