Ticker

6/recent/ticker-posts

اردو تہذیبی و ثقافتی زبان : اردو زبان کی اہمیت و افادیت

اردو تہذیبی و ثقافتی زبان : اردو زبان کی اہمیت و افادیت

حوصلوں کو اڑان دیتے ہیں
ہم نئے آسمان دیتے ہیں
ایسا تحفہ نہیں ملا ہوگا
لو یہ اردو زبان دیتے ہیں

زبان کی اہمیت سے انکار کی تاب کسی میں نہیں ہوسکتی۔ جو سخص زبان کو اہمیت نہیں دیتا، اس کی قدر نہیں کرتا، اس کی نزاکتوں کو نہیں سمجھتا اور اس کے تحفظ کے تقاضوں سے آشنا نہیں ہے، وه بھی کوئی نہ کوئی زبان بولتا ہے خواہ اسے یہ احساس نہ ہو کہ زبان نہ ہوتی تو کیا ہوتا، وه اپنی بات دوسرے تک کیسے کہہ پاتا اور اس کا طریقہ گفتگو کیا ہوتا۔

مادری زبان کی فکر

مادری زبان کی فکر تو ہر انسان کو کرنی چاہئے کہ اس کے بغیر وه ادھورا ہے۔ اس زبان میں ماں کی گود ہے بچپن کی یادیں ہیں، یہی انسان کی تہذیب سے وابستہ رکھتی ہے۔ یہی اس کا سناخت نامہ بھی ہے۔


اردو کی شان میں اس نا چیز و مخلص کی جانب سے عرض ہے کہ اردو ایک زبان ہی نہیں بلکہ اردو ایک معاشرے، تہذیب، معیار، یکجہتی، اعلی اخلاق، تعاون، صلہ رحمی، برداشت، ایک مکمل خاندان، قومی ملی، اور نہ جانے کتنی خوبیاں اس لطافت والی شیریں زبان میں مخفی طور پر پائی جاتی ہیں، جسکا بیان شاید ممکن نہیں تو دشوار ضرور ہے۔۔۔۔۔ اللہ تبارک و تعالی سے دعا گوہ ہوں کہ اس پیاری اور معیاری زبان کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے اور ہمیں اپنی اس گلاب جیسی میٹھی زبان کی حفاظت کرنے کی خندہ پیشانی سے توفیق عطاء کریں۔

ایسے لوگ احساس کمتری میں مبتلا رہتے ہیں۔ جو اردو کی نمک روٹی بھی کھاتے ہیں ان کے بچے اور وه خود اردو کی بیداری کے لئے سر گرم نہیں ہے۔

اور جو لوگ اس کی ذوق رکھتے ہیں انہیں اس قدر گھر اور سماج میں نکتہ چینی دیکھنے کو ملتی ہے یہ میرا ذاتی تجربہ میرے ساتھ ہمیشہ ہوتا ہے لیکن میں سب کی بات چھوڑ کر ہفتہ کا ایک دن خاص اردو زبان ادب اور تعلیم کے لئے نکالتا ہوں۔ اور جو لوگ سماج کی بیداری کے لئے ایسا نہیں کرتے وہ زندگی بھر اس کنفیوژن میں رہتے ہیں کہ میں نے بہت بڑا تیر مار لیا. ایسے لوگوں سے ہی اردو تہذیب کو خطرہ لاحق ہے. بقیہ آپ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں اور اس طرح کی گفتگو جارہی رکھیں تاکہ ہم اپنے ہونے کے احساس کو باقی رکھ سکیں دراصل یہی زندہ دلی ہے.

ثاقب كلیم
خادم اردو کٹیہار

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے