Ticker

6/recent/ticker-posts

مشکل پر اشعار مشکل زندگی پر اشعار مشکل وقت پر اشعار مشکل شاعری

مشکل پر اشعار مشکل زندگی پر اشعار مشکل وقت پر اشعار مشکل شاعری

مشکل

یہ بارِ الم اب اٹھانا ہے مشکل
انھیں اپنے دل سے بھلانا ہے مشکل

ہر اک بات پر وہ بگڑتے ہیں میری
انھیں حالِ دل بھی سنانا ہے مشکل

یقینً وہ جادوگری سے ہیں واقف
مگر دل ہمارا چرانا ہے مشکل

گلے سے لگائیں بھلا ان کو کیسے
نگاہیں بھی جن سے ملانا ہے مشکل

کہیں اور لے کر چلو مجھکو اب تم
یہاں مل کے کھانا کمانا ہے مشکل

جسے ساری دنیا نے کھوٹا کہا ہے
وہ سکّہ کہیں بھی چلانا ہے مشکل

طبیعت ہی ملتی نہیں جن سے اپنی
فراز ان سے رشتہ نبھانا ہے مشکل

سرفرازحسین فراز پیپلسانہ،مرادآباد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے