Ticker

6/recent/ticker-posts

آج پھر اک غزل سناتا ہوں : پریم ناتھ بسملؔ کی غزل

Aaj Phir Ek Gazal Sunata Hun Prem Nath Bismil Ki Ghazal

آج-پھر-اک-غزل-سناتا-ہوں, motivational-shayari-sms-urdu-poetry

آج پھر اک غزل سناتا ہوں : پریم ناتھ بسملؔ کی غزل

غزل
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہار

آج پھر اک غزل سناتا ہوں
درد دل کا زباں پہ لاتا ہوں

عشق میں جان و دل لٹاتا ہوں
زخم کھا کر بھی مسکراتا ہوں

تو ستمگر ہے! جانتا ہوں میں
اپنی قسمت کو آزماتا ہوں

تیرا شکوہ کروں صنم کس سے
رسمِ الفت کو میں نبھاتا ہوں

جب بھی جاتے ہو چھوڑ کر تنہا
خود کو مضطر اُداس پاتا ہوں

دیکھ لے آ کے آج تو دلبر
تیری دنیا سے دور جاتا ہوں

راہِ الفت میں ہر گھڑی سب کو
راستہ اک نیا بتاتا ہوں

یہ غزل کیا ہے؟ کیا پتہ بسملؔ!
بات دل کی مگر سناتا ہوں

رابطہ۔8340505230

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے