دعا دعائیہ شاعری اسلامی دعائیہ نظم Dua Shayari Urdu
Islamic Dua Shayari in Urdu Photo
دعا
رضا شامل ہو گر تیری تو ہر لمحہ سدھر جائے
مری دنیا بدل جائے مری قسمت سنور جائے
قدم جب بھی اٹھاؤں میں مرا رستہ بنے منزل
نظر میں ہو گہر اور دل مرا محوِ سفر جائے
زمانے کی کدورت سے مرا مقصد نہیں رکتا
مرا مقصد ہے آئینہ جو دیکھوں تو نکھر جائے
الجھ کر میں زمانے بھر کے فرعونوں سے جب پلٹوں
تری رحمت ہی رحمت ہو جدھر میری نظر جائے
رضا تیری ضروری ہےچٹانوں میں اڑانوں میں
بلندی ہی بلندی ہو ، جو پستی ہو ٹھہر جائے
درودِ پاک جب جب بھی زباں پہ جاری ہو منظر
زمیں ساکت ہو اس پل میں زمانہ بھی ٹھہر جائے
منظرانصاری
0 تبصرے