عید مبارک شاعری عید پر خوبصورت غزل عید مبارک اردو اشعار
غزل
ہر برس تیری دید ہوتی ہے !
اس طرح میری عید ہوتی ہے !
اب محبت شہید ہوتی ہے !
عاشقوں کی تو عید ہوتی ہے !
قتل جب بھی امید ہوتی ہے !
تب محبت شہید ہوتی ہے !
جب محبت شہید ہوتی ہے!
قلب والوں کی عید ہوتی ہے!
سرخ رو ہے حسین کا لشکر !
خوار فوجِ یزید ہوتی ہے !
دہریوں کی نئ کتاب کوئی !
کب قرآنِ مجید ہوتی ہے ؟!
یار و! ، دیوارنہء خواجہ کو
چاہِ بابا فرید ہوتی ہے !
حسن سے مل کے خوب کھیلوں میں
اتنی خواہش مزید ہوتی ہے ! !
جب بھی دیدار ہوتا ہے تیرا !!
مسکراہٹ شہید ہوتی ہے !!
اب دلہا زر خرید ہوتا ہے ! !
کب دلہن زر خرید ہوتی ہے؟!
ملتے ہیں درد و غم محبت میں !
قیس و لیلا کی عید ہوتی ہے !!
جب نظر آتا ہے وفا کا چاند !!
حسن و الفت کی عید ہوتی ہے!!
چاند رمضان کا نظر آیا !!
روزےداروں کی عید ہوتی ہے !!
عید کا چاند بھی دکھائی دیا !!
دین والوں کی عید ہوتی ہے !!
درد و غم ملتے ہیں محبت میں !!
عاشقوں کی تو عید ہوتی ہے !!
عید پر محبت شاعری اردو میں محبت والوں کی عید
اب محبت شہید ہوتی ہے !
قیس مجنوں کی عید ہوتی ہے!
جب محبت شہید ہوتی ہے !
یارو !، عا شق کی عید ہوتی ہے!
Eid Mubarak Photo Shayari
دونوں عاشق شہید ہوتے ہیں
کیوں یہ عاشق قریب ہوتے ہیں؟
دوستو !، جان باز ہر سنتان !
جیسے خالد ولید ہوتی ہے !
دیکھو، بسمل پریم ناتھ آیا !!
آج اشرف کی عید ہوتی ہے !!
جاوید اشرف فیض
معرفت رام داس ، انسان پریم نگری
خدیجہ نرسنگ ہوم، رانچی ہل سا ئڈ، امام با ڑہ روڈ، رانچی، جھار کھنڈ، انڈیا
Eid Mubarak Shayari Eid Par Khoobsurat Ghazal
عید پر غزلیں
غزل
اب مِرا نورِ نظر بن گیا ہے عید کا چاند
لوگ کہتے ہیں اٗسے حضرت ِجاوید کا چاند
سنو !، مایوس نہ ہونا کبھی بھی دنیا میں !
میرے یارو!، کبھی تو چمکے گا امید کا چاند !
چاند یہ اور کسی کا نہیں ہے یاں ہرگز !
سچ ہے یہ رام جی کہ چاند ہے خورشید کا چاند !
میرے اللہ!، کہیں اب وہ نظر آتا نہیں !
لوگ کہتے ہیں کہ وہ ہوگیا ہے عید کا چاند !
داد دیتے ہیں یہ اربابِ سخن اے ساجن !!
ہر سخن آیا نظر ،حضرت ِ جاوید کا چاند !
جاوید اشرف فیض معرفت رام داس، انسان پریم نگری، خدیجہ نرسنگ ہوم، رانچی ہل سا ئڈ، امام با ڑہ روڈ، رانچی
0 تبصرے