عشال فاطمہ نے چھ سال دس ماہ کی عمر میں پہلا روزہ رکھا
(حاجی پور ٢٩ اپریل، نمائندہ) چھپرا کچہری کے معروف وثیقہ نویس جناب محمد عظیم الدین صاحب کی پوتی عشال فاطمہ بنت محمد وسیم الدین نے ٢٧ ویں روزے بروز الوداع جمع کے دن چھ سال دس ماہ کی عمر میں اپنا پہلا روزہ مکمل کیا ہے ۔ عشال فاطمہ" ایس ڈی پبلک اسکول نئ بازار چھپرہ میں اول درجہ کی طالبہ ہے ۔ اتنی کم عمری میں الحمداللہ یہ بچی روانی کے ساتھ کلام پاک کا چھٹا پارہ پڑھ رہی ہے ۔ اس کے علاوہ بہت ساری مسنون دعائیں اور قرآن کی چھوٹی چھوٹی سورہ بھی یاد ہے دینی علم کے ساتھ ساتھ اسکول میں بھی اپنے کلاس میں اول مقام حاصل کرتی ہے ۔ اس کے اس کامیابی اور پہلا روزہ رکھنے کو لےکر دادا دادی، نانا نانی، والدین، چچا چچی، ماموں ممانی، خالہ خالو، بھائ بہن و تمام رشتہ داروں میں خوشی ہے اور تمام لوگ ان کی علم نافع، بہتر صحت، دینداری اور بہتر مستقبل کی دعائیں دے رہے ہیں ۔ یہ اطلاع عشال فاطمہ کے خالو قمر اعظم صدیقی بانی و ایڈمن ایس آر میڈیا نے دی ہے۔
0 تبصرے