Ticker

6/recent/ticker-posts

کچھ الفاظ زندگی کے نام Kuchh Alfaaz Zindagi Ke Naam

کچھ الفاظ زندگی کے نام

میری زندگی نے، میری دوست نے مجھے آپنی گود میں، نرم ریشم بانہوں میں کئی برسوں سے چھپا کر رکھا ہے۔۔۔ جب کبھی میری آنکھوں نے ہجر کے زہریلے، کاٹ دار، طوالت سے، بھرپور لمحوں میں نیند کی شکایت کی۔ تو اِس زندگی نے فلک سے کچھ تارے توڑ کر میرے بستر پر بکھیر دئیے، بلکل اُن سرخ گلابوں کی طرح، جن کی سرشت میں فضا کو مہک دار کرنا ہے۔

ہاں!
یہ زندگی ہی تو تھی جس نے ان کمسن ناسمجھ قدموں کو قبل از وقت خواب، اور تعبیر کے اٹوٹ بندھن کی تشریح کی۔ بلکہ رتجگوں کی بھی وضاحت کی، اور انکے کردار پر روشنی ڈالی،

ہاں بلکہ، آنکھوں میں مرتےٗ،گھٹتے پٌرسوز مناظر کو ایک نئی امید کے ساتھ بیدار کیا۔

مگر یہ کیا ؟ زندگی کے اس محبت بھرے پٌرخلوص، رویہ پر میں نے اسے کیا دیا ؟کچھ بھی تو نہیں، اگر دی ہے تو فہم و فراست، با کردار سوچ، مشاہداتی نگاہ اور حرف صداقت بھی تو میں نے اپنی دوست، زندگی کی نذر کیا ہے۔

از قلم : محمد ثاقب منیر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے