Ticker

6/recent/ticker-posts

پڑھتا نہیں نماز مسلمان ایسا کیوں ؟ Motivational Shayari Ghazal In Urdu

Motivational Shayari Ghazal In Urdu‎

غزل
پڑھتا نہیں نماز مسلمان ایسا کیوں ؟
‎ہوتا نہیں گنہ سے پشیمان ایسا کیوں ؟

‎اللہ نے بتایا ہے ماں باپ کا مقام
‎بھولا ہوا ہے رب کا یہ فرمان ایسا کیوں

‎دنیا کے کونے کونے میں مذہب کے نام پر
‎بدنام ہو رہا ہے مسلمان ایسا کیوں؟

‎انسان کی یہ اعلیٰ ترقی کا دور ہے
‎پھر بھی ہے زندگی سے پریشان ایسا کیوں؟

ہیں متحد یہ شہد کی سب مکھیاں مگر
انسان کا حریف ہے انسان ایسا کیوں؟

رشوت کے روپ میں کبھی تحفے کی شکل میں
‎بکنے لگا ہے دہر کا ایمان ایسا کیوں؟

‎ملتی ہے داد خوب تمہارے کلام کو
‎سب مجھسے پوچھتے ہیں کہ شایان ایسا کیوں ؟
شایانؔ عباس

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے