Ticker

6/recent/ticker-posts

ماہِ رمضان کے روزے فرض ہیں Ramzan Ke Roze Farz Han

ماہِ رمضان کے روزے فرض ہیں : ماہ رمضان المبارک

اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا :
ترجمہ ”اے ایمان والو ! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیا گیا تھا تاکہ تم ”تقویٰ “ اختیار کرو ۔
( سورہ البقرہ آیت نمبر 183)

اﷲ تعالیٰ نے پھر آگے فرمایا : ترجمہ ”ماہِ رمضان وہ ہے جس میں قرآن پاک نازل کیا گیا جو لوگوں کو ہدایت کرنے والاہے اور جس میں ہدایت کی اور حق و باطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں تم میں جو شخص اِس مہینے کو پائے اُسے روزہ رکھنا چاہیئے، ہاں جو بیمار ہو ں یا مسافر ہو اُسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیئے۔ اﷲ تعالیٰ کا ارادہ تمہارے ساتھ آسانی کا ہے سختی کا نہیں ۔وہ چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کر لو اور اﷲ تعالیٰ کی دی ہوئی ہدایت پر اُس کی بڑائیاں بیان کرو اور اُس کا شکر ادا کرو ۔“
( سورہ البقرہ آیت نمبر 185 )

اِن آیات میں اﷲ تعالیٰ نے ہم مسلمانوں پر ماہِ رمضان المبارک کے مہینے فرض کئے ہیں اور ہمیں کوشش کرنیچاہیئے کہ ہم ماہِ رمضان کے پورے روزے رکھیں۔یہاں ایک بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ ماہِ رمضان کے روزے ہمیں ہر حال میں پورے رکھنے ہیں۔ اگر ہم کسی بیماری یا کسی مجبوری کی وجہ سے ماہِ رمضان میں پورے روزے نہیں رکھ سکے ہیں تو ہمیں اگلے گیارہ مہینوں کے اندر چھوٹ گئے روزوں کو رکھنا پڑے گا اور ماہِ رمضان کے روزوں کی گنتی کو پورا کرنا پڑےگا۔ اب ہر مسلمان کا یہ فرض ہے کہ وہ ماہِ رمضان کے روزے پورے رکھنے کی کوشش کرے۔ جو مسلمان جان بوجھ کر ماہِ رمضان میں روزے نہیں رکھتا ہے تو وہ بہت ہی بڑا گناہ کرتا ہے کیونکہ ماہِ رمضان میں جب نیکیوں کا ثواب ستر گُنا بڑھ جاتا ہے تو گُناہ کی سزا بھی ستر گُنا بڑھ جاتی ہے۔ اِس لئےہمیں چاہیئے کہ ہم ماہِ رمضان کے روزے پورے رکھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے