Ticker

6/recent/ticker-posts

متوازن غذا کی تعریف متوازن غذا کیا ہے متوازن غذا کیسے حاصل کریں

متوازن غذا کیا ہوتی ہے ؟ متوازن غذا کی تعریف

جسم کی ضرورت کے مطابق کھانا کھانا چاہیے ۔ غذا میں جسم کو طاقت دینے والی چیز یں ہوتی ہیں۔ ایسی چیز یں غذا میں نہ ہوں تو کھانا کھانے کے بعد بھی جسم بھو کا ہی رہ جا تا ہے ۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہم ایسا کھانا کھائیں جو ہمارے جسم کی ضرورتوں کو پوری کر سکے ۔ ہماری ضرورت کے مطابق طاقت دینے والی چیز یں دے۔

Balanced Diet Image In Urdu

طاقت دینے والی چیزیں کیا ہوتی ہیں؟ متوازن غذا اور صحت

جو غذا ہم کھاتے ہیں اس میں خاص طور سے پانچ طاقت دینے والی چیزیں ہوتی ہیں۔ پروٹین کاربوہائڈریٹ چکنائی (چربی) وٹامن اور نمکیات ( معدنی نمک )

متوازن غذا کی اہمیت

پروٹین ہمارے جسم کو بنا تا ہے۔ یہ ہمیں خاص طور سے دودھ ، دال اور سویابین وغیرہ سے ملتا ہے۔

کاربو ہائڈریٹ طرح طرح کے کام کرنے کی طاقت دیتا ہے ۔ یہ ہمیں اناج، قند مول (زمین کے اندر سے پیدا ہونے والی چیز یں ، گر ، شکر ، چینی وغیرہ اس سے ملتا ہے۔

چکنائی ( چربی کا خاص کام بھی طاقت دینا ہے ، چکنائی کی تہیں جسم میں جم کر جسم کے نازک حصوں کو طاقت دیتی ہیں، دل گردے وغیرہ کو چوٹ اور جھٹکے سے بچاتی ہیں۔

متوازن غذا کا مطلب اور ضرورت

وٹامن متوازن غذا کی چو تھی طاقت دینے والی چیز ہے۔اس سے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت آتی ہے ۔ پھل، سبری، آنولہ ،انکھوادال وغیرہ سے کافی مقدار میں وٹامن حاصل ہو تا ہے۔

معدنی نمک ( نمکیات وغیرہ سے خون بنتا ہے۔ ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں پتے دار ہری سبزیاں ، دودھ انڈا، گوشت مچھلی وغیرہ سے معد نی چیز یں ملتی ہیں ۔ ان ساری چیزوں سے طاقت پہنچانے والی غذا بنتی ہے۔ ان سے ہی ہمارے جسم کے سارے کام ہوتے ہیں اور ہم تندرست رہتے ہیں۔

طاقت دینے والی چیزوں کی کمی سے غذائیت کی کمی ہو جاتی ہے جسم

کمزور ہو جا تا ہے ۔ طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔اس لئے اب ہر چیز کے بارے میں تفصیل سے بتائی جارہی ہے۔

بڑھنے والے بچوں کو کیسی غذادینا چاہے ؟

پروٹین
چھوٹے بچوں کی عمر کھیلنے اور کھانے کی ہوتی ہے۔ اس وقت اس کی نشو و نما ہو رہی ہے اور وہ بڑھ رہا ہے ،اگر اسے ٹھیک وقت پر طاقت دینے والا کھانا نہیں ملے گا تو یہ چڑ چڑا ہی رہے گا۔ اس کی نشو و نمارک جاۓ گی۔ جسم اور دماغ دونوں کی نشو نما بھی رک جاۓ گی۔ تو پھر اسے کیسی غذادینا چاہے ؟

بڑھنے والے بچوں کی غذا میں پروٹین زیادہ ہونی چاہیے

پروٹین سے جسم و دماغ بنتا ہے۔ ۔ گوشت اور خون بنتا ہے ۔ پروٹین سے کام کرنے کی طاقت بھی ملتی ہے۔ - بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے ۔ ۔۔ کھانے کو ہضم کرنے میں بھی پروٹین مدد کر تا ہے۔ 

پروٹین حاصل کرنے کے لئے ہمیں کیا کیا کھانا چاہیے ؟

پروٹین ہمیں دودھ،لسی ، چھاچھ ، پنیر اور دہی وغیرہ سے ملتا ہے۔بڑھتے بچوں کو طاقت دینے والی غذا دیں۔

دال سویابین، راجما، مٹر مونگ پھلی وغیرہ میں پروٹین کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

پروٹین حاصل کرنے کے لئے کیا کھائیں

گوشت کھانے والے انڈا، گوشت، مچھلی وغیرہ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

کیا بڑھتے بچوں کے علاوہ اور لوگوں کو پروٹین کی ضرورت نہیں ہوتی

نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے پروٹین سب کے لیے ضروری ہے کیونکہ ہمارے جسم میں ہر وقت ٹوٹ پھوٹ ہوتی رہتی ہے پرانے پٹھے اور اعضاء بنتے رہتے ہیں۔ لیکن بڑھتے بچوں، جو ماں بننے والی عورت اور بچوں کو دودھ پلانے والی عورتوں کو پروٹین کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ چنے مونگ پھلی گڑ کے لڈو بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دودھ دہی یا لسی، دال کی چاٹ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔کھانا ہمیشہ ٹھیک وقت پر کھانا چاہیے۔ کھانے کے دوران بھنےچنے مونگ پھلی یا دوسری قوت دینے والی چیز بھی کھا سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے