Ticker

6/recent/ticker-posts

گرمیوں سے بچنے کا طریقہ : گیلی پٹی تھیراپی Garmi Se Bachne Ke Tips In Urdu

گرمیوں سے بچنے کا طریقہ : گیلی پٹی تھیراپی | Garmi Se Bachne Ka Tarika In Urdu


گرمیوں کا موسم ہر کسی کو پریشان کرنے والا ہوتا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جہاں سال بھر گرمی کا موسم ہوتا ہے۔ ایسے میں وہاں پر لوگ اپنے اپنے حساب سے گرمیوں سے نجات پانے کے طریقے اپنا تے ہیں ۔ آئیے گرمیوں سے نجات پانے کا ایک انوکھا طریقہ ہم بھی بتا دیتے ہیں۔

گرمیوں سے بچنے کا طریقہ : گیلی پٹی تھیراپی

گیلی پٹی تھیراپی ..! اس گرم موسم میں شدید گرمی کے احساس کو کم کرنے کا ایک حیرت انگیز طریقہ ہے۔ گیلی پٹی تھری پی کو اپنا کر منٹوں میں نہیں سیکنڈ میں گرمیوں سے راحت پا ئی جا سکتی ہے اور فرق بھی محسوس ہوتا ہے۔


کیسے کریں گرمیوں میں گیلی پٹی تھریپی کا استعمال

ایک سوتی کپڑا اس کے لیے بہتر ہے۔ پیور کاٹن کا ایک دوپٹہ مناسب ٹھنڈے پانی میں بھگو کر پورے پیٹ پر لپیٹ لیں جیسے کمر درد کے لئیے بیلٹ باندھی جاتی ہے۔ آیور وید کے مطابق صدیوں پرانی یہ ٹیکنیک فوری اثر دکھاتی ہے ۔ ہم نے دو چار نہیں سینکڑوں بار اس کے نتائج دیکھے ہیں۔ اس وقت یہ تحریر لکھتے ہوئے بھی پیٹ اور گلے میں سوتی کپڑے کی گیلی پٹی لپیٹ رکھی ہے۔

Garmi Se Bachne Ke Tips In Urdu : Wet Wrap Therapy


گیلی پٹی کی یہ تھریپی گرمی سے بچاؤ کے ساتھ ساتھاس کے اور بھی بے شمار فوائد ہیں جیسے:

پیٹ اور کمر کا درد کم ہو جاتا ہے
گیس، تیزابیت، معدہ کی جلن ٹھیک کرتی ہے
خوف، پریشانی، ڈپریشن کم ہوتا ہے
اکیس روز مسلسل استعمال سے پیٹ کی اضافی چربی کم ہو جاتی ہے

گیلی پٹی کا استعمال کون کون کر سکتا ہے؟

خواتین خاص طور پر کچن میں کام کرتے وقت
ضرور لپیٹ کر رکھیں

شدید دھوپ میں کام کرنے والے مرد حضرات

تین گیلی پٹیاں ماتھے، گردن اور پیٹ پر باندھ لیں جب ذرا خشک ہو دوبارہ گیلا کر لیں

بچے جوان بزرگ سب کے لیے مفید ہے


درد سے چھٹکارا پانے کے لیے گیلی پٹی کا استعمال

جسم میں کہیں بھی درد ہو سب سے پہلے wet wrap therapy گیلی پٹی تھیراپی کا استعمال کیجئے۔
تمام ذہنی امراض ٹینشن، ڈپریشن، خوف منتشر خالی کے لیے ایک چھوٹا رومال پینے کے ٹھنڈے پانی میں بھگو کر آنکھوں پر رکھ کر لیٹ جائیں اور پندرہ منٹ گہرے سانس لیتے رہیں چند منٹ میں آپ پر سکون ہو جائیں گے۔

نیند نہ آنے کی بیماری میں میں گیلی پٹی کا استعمال
وقت پر نیند نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیں بیحد مفید ہے۔

گیلی پٹی کا یہ طریقہ علاج

92 سال کے ایک بزرگ میجر اقبال صاحب نے سکھایا تھا آج تک سینکڑوں بار اس کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا ہے۔یہ ہمیشہ کام کرتا ہے میجر صاحب فرماتے ہیں:

جسم میں کہیں بھی درد ہو، خارش ہو، اسکن الرجی، ایکزیما،. داد، چمبل، یا کوئی ایسا زخم جو برسوں سے ٹھیک نہ ہو رہا ہو اس گیلی پٹی سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔

نوٹ:
بہترین نتائج کے لئے ماتھے ،گردن اور پیٹ پر بیک وقت
تین سوتی گیلی پٹیاں لپیٹی جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے