Ticker

6/recent/ticker-posts

حمد باری تعالٰی اردو : ترا ذکر کرنا عبادت ہے مولا - منظرانصاری

حمد باری تعالٰی اردو : ترا ذکر کرنا عبادت ہے مولا - منظرانصاری
حمد
ترا ذکر کرنا عبادت ہے مولا
عبادت تری تا قیامت ہے مولا

رحیمی کریمی تری شان، یعنی
تجھے دل سے پانا سعادت ہے مولا

تو پنہاں بھی ہوکر ہے ظاہر سبھی پر
اسی راز میں تو صداقت ہے مولا

یہ قلب و جگر یہ نظر یہ نظارے
تنفّس بھی تیری امانت ہے مولا

ہدایت کے رستے پہ مجھ کو چلانا
تری ہی محبّت عنایت ہے مولا

زباں پہ یہ منظر کے جو کچھ ہے جاری
یہ قلبِ تواں کی حرارت ہے مولا
منظرانصاری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے