ماں باپ پر شاعری ماں باپ والدین پر اشعار
کون کہتا ہے کہ بارِ زندگی ماں باپ ہیں
میں تو کہتا ہوں کہ ہر گھر کی خوشی ماں باپ ہیں
جو بہاریں بنکے رہتی ہے سدا اولاد میں
گلشنِ شفقت کی ایسی تازگی ماں باپ ہیں
مجھ کو لگ سکتی نہیں ہے اِس زمانہ کی نظر
میں ہوں خوش قسمت میرے سر پر ابھی ماں باپ ہیں
بھیج کر ماں باپ کو گھر سے اندھیرا مت کرو
یہ حقیقت ہے کہ گھر کی روشنی ماں باپ ہے
موڑ کر ماں باپ سے منہ تم نہ جاتے یوں کبھی
جانتے گر زندگی کی ہر خوشی ماں باپ ہیں
اپنے بچوں پر جنہوں نے کردیا سب کچھ فدا
اب تو سمجھو دوستو کتنے سخی ماں باپ ہیں
خلد میں وہ شخص تو جاہی نہیں سکتا کبھی
جس کی نظروں میں ہمیشہ اجنبی ماں باپ ہیں
بے سہاروں کو سہارا دینا بس یہ سوچ کر
اس جہاں میں بے سہارا بھی کئی ماں باپ ہیں
مفلسی آ ہی نہیں سکتی میرے گھر کے قریب
رزق کی برکت کا باعث اپنے ہی ماں باپ ہیں
کوئی سمجھے یا نہ سمجھے شاعری شایان یہ
میرا دل کہتا ہے میری زندگی ماں باپ ہیں
شایان غلامی
0 تبصرے