Ticker

6/recent/ticker-posts

مدرسہ نور الاسلام کنڈہ میں داخلہ کے متمنی طلبہ کے لیے ضروری ہدایات

مدرسہ نور الاسلام کنڈہ میں داخلہ کے متمنی طلبہ کے لیے ضروری ہدایات


الحمد للہ مدرسہ نور الاسلام، کنڈہ پرتاپ گڑھ ۱۴/ مئی کو کھل گیا ہے اور داخلہ جاری ہے، تمام طلبہ خصوصا دگھی اور اطراف کے جو طلبہ وہاں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہدایات و شرائط پر عمل کرتے ہوئے جلد پہنچنے کی کوشش کریں۔

۱/اپنا اور اپنے والد کے آدھار کارڈ کر زیرکس ساتھ لائیں۔ اگر ہوسکے تو جنم پرمان پتر شناختی کارڈ بھی ساتھ لائیں۔

۲/ جس مدرسے میں پڑھ رہے تھے وہاں کا تصدیق نامہ ساتھ لائیں۔

۳/ چھوٹے بچے داخلہ لینے کے لیے ہرگز نہ آئیں۔ کم سے کم چودہ پندرہ سال کی عمر ہو ۔ حافظ قرآن طالب علم جو دور مضبوط کرچکے ہوں وہ طلبہ آسکتے ہیں۔

مکتب اور ناظرہ کے طلبہ کے داخلہ کی گنجائش بالکل نہیں ہے۔

۴/ جن طلبہ کے والد سرکاری ملازم ہیں، بزنس مین ہیں زمین دار ہیں، اچھے کاشت کار ہیں، ان طلبہ کا داخلہ مستطیع ہوگا یعنی فیس خوراک ادا کرنا ہوگا۔ غریب یتیم طلبہ کا ہی امدادی داخلہ ہوگا۔

۴/ آنے جانے کی ذمہ داری طلبہ پر ہوگی ، مدرسہ اس سلسلے میں کسی طرح کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

۵/مدرسہ کے قوانین و ضوابط پر سارے طلبہ کو عمل کرنا ہو گا۔

و السلام
ابو بکر صدیق ندوی
نائب مہتمم / مدرسہ نور الاسلام کنڈہ پرتاپ گڑھ یوپی
رابطہ نمبر 9506600725

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے