عائذہ پروین کو یوم پیدائش کی پرخلوص مبارکباد
(حاجی پور نمائندہ ) بتاریخ 16 مئ 2022ء کو عائذہ پروین بنت اشفاق احمد ( آرزو ) کو یوم پیدائش کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ان کے والدین ، دادا دادی ، نانا نانی ، چچا چچی ، خالہ خالو ،پھوپھا پھوپھی، بھائی بہن و دیگر تمام رشتہ داروں نے ان کو مبارکباد پیش کیا اور ان کے علم نافع ، بہتر صحت اور لمبی عمر کے لیے دعاؤں سے بھی نوازا ۔ عائذہ کی والدہ نے بتایا کہ ماشاءاللہ بابو کو تین سال کی عمر میں بہت ساری مسنون دعائیں ، اے بی سی ڈی ، ون ٹو وغیرہ زبانی یاد ہے ۔
بچی کے نانا جناب شفیع احمد عرف ( چھوٹے ) صاحب نے اپنی نواسی کے روشن مستقبل کے لیے قارئین سے دعا کی درخواست کی ہے ۔ یہ اطلاع قمر اعظم صدیقی بانی و ایڈمن ایس آر میڈیا نے دی ہے ساتھ ہی انہوں نے عائذہ پروین کو اپنی دعائیہ کلمات سے بھی نوازا ۔
0 تبصرے