Ticker

6/recent/ticker-posts

تذکره خواجہ حضرت عثمان ہاروَنی Tazkira Khawaja Hazrat Usman Harooni

تذکره خواجہ حضرت عثمان ہاروَنی

قدس سرالله
دین سے آپ کا لگاؤ اتنا زیادہ تھا کہ دن و رات میں دو ختم قرآن پڑھتے تھے اور آپ کے ۴ خلفاء تھے۔

كرامت
جان لیجئے کہ باروَن (ہفتحہ واو) ژندن سے نصف کوس کے فاصلہ پر ایک قصبہ ہے۔

البته مرات الاسرار میں لکھا ہے کہ آپ کا مسکن ملک خراسان کے قصبہ بارون میں تھا جو نواحی نیشاپور میں ہے ایک اور قول کے مطابق بارون ملک ماورالنہر میں سے دیار فرغانہ کا ایک قصبہ ہے۔

خیر الاذکار میں لکھا ہے کہ
حضرت خواجہ نور محمد مہاوری رحمة اللہ علیہ فرماتے تھے کہ ”ہارون کے واو پر زبر ہے کیونکہ آپ کی جائے ولادت ہارون تھی یہ جگہ عراق میں نیشاپور کے مضافات میں واقع ہے۔

اس لفظ کو بارونی یعنی را پر پیش اور واؤ پر جزم پڑھنا غلط تلفظ ہے۔

آپ کی کنیت ابو النور تھی آپ حافظِ قرآن تھے اور دن رات میں دو ختم کرتے تھے آپ علوم ظاہری و باطنی کے عالم تھے۔ آپ کا وصال چھ ماہ شوال ٦٠٧ھ کو ہوا جیسا کہ مرات الاسرار اور اقتباس الانوار میں لکھا ہے اور آداب الطالبین کے مطابق ۵ شوال کو اور سفینۃ الاولیاء میں دس شوال کو تاریخ و صال لکھی ہے۔ آپ کی قبر مبارک مکہ معظمہ میں ہے۔

سیر الاقطاب کے مطابق آپ کے چار خلفا تھے۔

1️⃣حضرت خواجہ معین الدین اجمیری رحمة اللہ علیہ، 
2️⃣حضرت سید محمد ترک تارنولی،
3️⃣حضرت شیخ سعدی سنگوچی رحمة اللہ علیہ کہ ان کی قبر بھی نارنول میں پہاڑ کے اوپر ہے
4️⃣حضرت شیخ نجم الدین صغرٰی رحمہم اللہ علیہ کہ ان کا مزارِ مبارک پرانی دہلی میں خانقاہ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمة اللہ علیہ میں خواجہ الدین مغرب کی طرف پہاڑ میں ہے۔

کرامت
حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں ایک دفعہ حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمة اللہ علیہ کی معیت میں سفر پر تھا کہ راستہ میں دریا آ گیا آپ نے مجھ سے آنکھیں بند کرنے کو کہا میں نے تعمیل کی۔ تھوڑی دیر بعد پھر فرمایا آنکھیں کھول دو میں نے پھر تعمیل کی تو دیکھا ہم دونوں دریا کے دوسرے کنارے کھڑے ہیں دریافت کرنے پر آپ نے فرمایا کہ یہ پانچ بار سورۂ فاتحہ پڑھنے کی برکت ہے۔

انیس الارواح اردو صفحہ، 7۔8
اللّٰه(عزوجل)
پیارےمحبوبﷺو
انبیاۓِکرام(علیھم السّلام)و
صحابہ کرام(علیھم الرضوان)و اولیاۓِعظام(رحمہم اللّٰه)کےصدقےمیں
میری اورجملہ مومنین ومومنات کی مغفرت فرمائے
(آمین یارب العالمین جزاک اللّہ خیر
بندہ حقیر
غلام پنجتن پاک ﷺ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے